"اگر آپ نے میرا شو پورا دیکھا ہو تو آپ کو صاف نظر آئے گا کہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کا موازنہ کپورز سے نہیں کیا تھا، بلکہ میں نے کیا تھا۔ ہماری چھوٹی سی انڈسٹری میں ان کا خاندان ماشااللہ سے ایک مضبوط میراث رکھتا ہے۔ مومل نے انتہائی تحمل سے میرے سوال کا جواب دیا اور اپنے خاندان کے دیگر اداکار رشتے داروں کا ذکر کیا۔ جو بھی مومل کو جانتا ہے، اس کی عاجزی اور مہربانی کی ہمیشہ تعریف کرتا ہے۔"
"مومل نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں ان معاملات پر خاموش رہوں، لیکن میرے لیے غلط بیانی کو برداشت کرنا اور انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے، خاص طور پر جب یہ سب کچھ میرے شو کے ذریعے ہو رہا ہو۔"
اداکارہ اشنا شاہ نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک تنازع کو واضح کرنے کی کوشش کی، جس میں مومل شیخ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اشنا نے کہا، "مومل شیخ کا کپور خاندان سے موازنہ میں نے کیا تھا، نہ کہ مومل نے خود! ہماری انڈسٹری میں شیخ خاندان کا مقام مضبوط ہے، اور مومل نے میرے سوال کا بہت ہی صبر و تحمل سے جواب دیا۔"
اشنا نے مزید کہا کہ مومل شیخ کے حوالے سے جو کچھ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، وہ بہت افسوسناک ہے۔ مومل نے انہیں اس معاملے پر خاموش رہنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن اشنا کا کہنا تھا کہ ان کے شو کی بنیاد پر مومل کو بُلی کرنا، اور ان کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کرنا، ایک ناقابلِ قبول رویہ ہے۔
اشنا شاہ نے کہا کہ مومل کی عاجزی اور سادگی وہ پہلو ہیں جن کی انڈسٹری کے لوگ ہمیشہ تعریف کرتے ہیں، اور ان کا خاندان واقعی ایک قابلِ فخر میراث رکھتا ہے۔