میں بیل کے پائے کھاتی ہوں کیونکہ وہ ۔۔ مشہور شخصیات سردی سے بچنے کیلیئے کون سی چیزیں پکا کر کھاتی ہیں؟

image

سردیوں کے موسم میں گرما گرم کھانوں کا لطف ہی کچھ اور ہے. خشک میوہ جات، حلوے اور پائے کے شوقین افراد تو خاص طور پر سردیوں کا انتظار کرتے ہیں تاکہ ٹھنڈے موسم میں گرم کھانے کھا سکیں. کیونکہ یہ لذیذ پکوان مزیدار ہونے کے علاوہ جسم کو گرمائش دے کر قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں. تو آئیے جانتے ہیں ہماری مشہور شخصیات اس موسم میں اپنے اور گھر والوں کے لئے کون سے خصوصی پکوان تیار کرتی ہیں.

سینیر اداکارہ ندا ممتاز نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ سردیوں میں خاص طور پر شلجم کا اچار اور دیگر موسمی سبزیوں کا اچار لازمی بنایا کرتی تھیں اس کے علاوہ کھانوں میں پائے مچھلی، پالک گوشت آلو گوشت وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا تھا.

جبکہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ پہلے میری امی سردیوں میں سب کی دعوت کیا کرتی تھیں اب یہ ذمہ داری میرے پاس ہے. سعدیہ امام اپنے گھر ہونے والی دعوت میں پائے، گاجر کا حلوہ چندن کباب کا اہتمام کرتی ہیں.

معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کا تعلق گاؤں سے ہے تو وہاں سردیوں کے موسم میں بیل کو ذبح کرکے اس کے پکوان بنائے جاتے ہیں، سردی اتنی شدید ہوتی ہے کہ بہت مجبوری میں ہی گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔ جبکہ بیل کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے تو گاؤں میں کڑاھی، پائے، سوپ وغیرہ بنا کر سب کی دعوت کرنے کا رواج ہے.

You May Also Like :
مزید

Celebrities Healthy Tips For Winter

Celebrities Healthy Tips For Winter - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Celebrities Healthy Tips For Winter. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.