کیری میں یہ چیز ملائیں اور لو اور پانی کی کمی سے بچنے کے لئے ژالے سرحدی کیری کیسے استعمال کرتی ہیں؟

image

گرمیاں اب اپنے جوبن پر ہیں. اس موسم میں اپنا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی وجہ سے اکثر لوگ بیمار ہوجاتے ہیں.

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ژالے سرحدی نے گرم موسم میں صحت مند رہنے کی کچھ ایسی ٹپس شئیر کیں جو وہ خود بھی اپناتی ہیں.

ژالے کا کہنا تھا کہ لو اور گرمی کے دنوں میں ہمارے گھر میں خصوصی طور پر ’آب شعلہ‘ بنایا جاتا ہے. یہ کیری کا شربت ہوتا ہے۔ آم کی تاثیر جتنی گرم ہوتی ہے لیکن کیری یعنی کچے آم کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔

ژالے سرحدی نے مزید بتایا کہ گرم موسم میں ہمارے گھر میں چاچھ یعنی کچی لسّی میں زیرہ ڈال کر بھی پیا جاتا ہے.

کیری کا شربت بنانے کا طریقہ

کیری کو پانی میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ نرم ہوجائیں. پھر اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔

ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Zhalay Sarhadi Summer Tips

Zhalay Sarhadi Summer Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Zhalay Sarhadi Summer Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.