سردیوں کی اہم ضرورت ۔۔ جوڑوں کے درد اور زکام سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے کیسے بنائیں؟ دیکھیں

image

ہر موسم سے نمٹنے کے لئے قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی چیزیں عطا کی ہیں جن کے استعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خشخاش بھی ان میں سے ایک ہے جس کا سردیوں میں استعمال بے حد مفید ہے۔

خشخاش دراصل بیج ہیں جنھیں مصالحے کے طور پر اکثر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ خشخاش میں فائبر، پروٹین، گڈ فیٹ، میگنیز، کاپر، میگنیشیئم، فاسفورس، زنک، تھیامن، آئرن اور اینٹی آکسیڈینٹس کا مجموعہ کیمیا پولی فینل بھی موجود ہوتا ہے۔

سردی کے مسائل سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے پینا بہت مفید ہے۔ یہ سر درد سے لے کر دمہ، نزلہ، زکام، کھانسی اور جسم کی تھکن بھی دور کرتی ہے۔

ڈیڑھ کپ پانی لیں اور اس میں ایک چمچ خشخاش ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ اب اس پانی میں حسب ضرورت چائے کی پتی، چینی اور دودھ ڈال کر پکائیں اور کپ میں چھان کر نکال لیں۔ خشخاش کی مزیدار اور مفید چائے تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khashkhash Ki Chai

Khashkhash Ki Chai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khashkhash Ki Chai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.