عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ فریج کا ٹھنڈا پانی نقصان دہ ہوتا ہے اس لیے تقریباً ہم سب ہی فریج کے پانی کے ساتھ تھوڑا سادہ پانی مکس کر کے پیتے ہیں. البتہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا اکثر نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے. آئیے جانتے ہیں ایسا کیوں ہے.
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈا پانی ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے جبکہ گرم پانی جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ جبکہ دونوں کو ملا کر پینے سے بدہضمی ہوسکتی ہے.
گرم پانی میں بیکٹیریا زندہ نہیں رہ سکتے۔ البتہ ٹھنڈا پانی آلودہ ہو سکتا ہے اس لئے ان دونوں کو ملا کر پینے سے ٹھنڈے پانی کے بیکٹیریا پیٹ میں چلے جاتے ہیں.
مختلف درجہ حرارت کا پانی پینے سے پیٹپھول جاتا ہے اور غذائی اجزاء کے ہضم ہونے میں دقت ہوتی ہے۔
اس لئے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ہمیشہ نیم گرم یا پھر سادہ پانی پینا ہی صحت کے لئے بہتر ہے.