صرف 3 چمچ شلجم کا سوپ سینے کی جکڑن میں آرام دے گا۔۔ کھانس کھانس کر تھک گئے ہیں تو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں

image

شلجم سردیوں میں آنے والی خوش رنگ سبزی ہے. شلجم میں بے شمار معدنیات اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جن میں فائبر، فولیٹ (بی وٹامنز) کے علاوہ مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم، کاپر، فاسفورس، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین بھی شامل ہیں.

ندا یاسر کے مارننگ شو میں موجود مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے شلجم کا سوپ بنانے کی ترکیب بتائی جسے ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں. یہ سوپ سینے اور گلے کی تکالیف میں بہت مفید ہے اور اس کا صرف تین دن کا استعمال گلے کے امراض سے نجات دلا سکتا ہے.

اس کو بنانے کے لئے ہمیں چاہیے ایک چٹکی میتھی دانہ۔ سنا مکی کے سات عدد پتے۔ ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر۔ چار جوے لہسن۔ درمیانے سائز کی پیاز کے ٹکڑے۔ اس کے بعد دو عدد شلجم ایک چٹکی لونگ کا پاؤڈر اور حسب ذائقہ نمک. ان تمام چیزوں کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد بلینڈ کرکے رکھ لیں۔

اَ کو دوپہر کے وقت پئیں اور اس کے فوراً بعد پانی بالکل نہ پئیں. یہ سوپ بچوں اور بڑوں کے لیے مفید ہے اور اس کو صرف 3 چمچ پینا ہی کافی ہے.

You May Also Like :
مزید

Dr Bilquis Turnip Soup Remedy For Cough

Dr Bilquis Turnip Soup Remedy For Cough - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dr Bilquis Turnip Soup Remedy For Cough. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.