نزلے زکام سے لے کر دمہ تک مفید۔۔ بیماریوں بچنے کے لئے سردیوں میں سرسوں کا تیل کیسے استعمال کریں؟

image

سرسوں برصغیر پاک و ہند میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اس کا تیل ذائقے میں ہلکی کڑواہٹ لئے ہوتا ہے لیکن فائدوں سے بھرپور سرسوں کا تیل کھانا پکانے سے لے کر جسم کی مالش تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسی عام سے تیل کے مزید استعمال بتائیں گے جن سے آپ کئی مشکلات حل کرسکتے ہیں۔

دمے کے اٹیک کے وقت انسان کو سانس لینے میں اتنی دقت ہوتی کے اکثر جان بھی چلی جاتی ہے۔ خاص طور پر سردی کا موسم دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔ اس موسم میں سونے سے پہلے سرسوں کا تیل گرم کرکے مریض کے سینے پر مالش ضرور کریں۔ یہ پھیپڑوں سے سانس کی گزر کو آسان بنائے گا اور جسم کو گرمائش دے گا۔ ایک چائے کا چمچ نیم گرم سرسوں کا تیل شہد ملا کر کھانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے مگر کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔

آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیں، ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی نمک ملا کر دانت اور مسوڑھے پر اچھی طرح لگائیں اور انگلیوں سے مل کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد کلی کر لیں۔ اس سے منہ کے اندر کا انفیکشن، سوجن اور دانت کا درد کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

سرسوں کے تیل میں چھلا ہوا لہسن اور لونگ ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں اور بغیر چھانے محفوظ کرلیں۔ اس آمیزے کو روزانہ سونے سے پہلے ہلگا گرم کرلیں اور تلوے پر مساج کریں۔ کچھ دن اس کے استعمال سے نزلہ اور زکام سے جان چھوٹ جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Tips To Use Mustard Oil In Winters

Tips To Use Mustard Oil In Winters - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Tips To Use Mustard Oil In Winters. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.