جوڑوں میں سردی کے موسم میں اکثر درد بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے روز مرہ کے عام کام انجام دینے میں بھی تکلیف ہوتی ہے یوں تو یہ درد کسی کو بھی ہو سکتا ہے لیکن اکثر خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں. اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے اس کی وجہ اور معروف ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کے بتائے وہ نسخے جن سے ان تکالیف میں کمی آسکتی ہے.
ڈاکٹر عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیاں وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوتی ہیں جس کا نتیجہ جوڑوں کے درمیان پائے جانے والے مادے میں کمی ہوجانے کی صورت نکلتا ہے. ہڈیاں کمزور اور درد کرنے لگتی ہیں.
ڈاکٹر عیسیٰ نے علاج بتاتے ہوئے کہا کہ ایک چمچ ایلو ویرا کا گودا روزانہ کھانے سے اس تکلیف سے نجات ملتی ہے اور ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اس کے علاوہ شوگر کے مریض ایک چمچ ایلو ویرا ایک گلاس پانی میں ڈال دیں اور 3 سے 4 بھنڈی بھی ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں. صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں.
اسی طرح سر کا درد فوری کم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک پیالی پانی میں آدھا چمچ ادرک کا پیسٹ اور ایک چٹکی نمک ڈال کر اسے ایک سے دو بار اچھی طرح ابال کر پی لیں، کپ کے ختم ہونے سے پہلے سر کا درد ختم ہوجائے گا۔