ترکیب: پسا ہوا قیمہ، کترا ہوا لہسن، پیاز کی پوتھی، ادرک ، دار چینی، الائچی لونگ ، دو سرخ مرچ، زیرہ سیاہ اور دال کو ملا کر اس میں دو گلاس پانی ڈال کر ابال لیں جب پانی خشک ہو جائے تو نمک چھڑک کر اتار لیں۔ اسے ٹھنڈاکر کے باریک پیس کر انڈوں میں ملا دیں۔ اب باقی سبز مرچ، پیاز کی دوسری پوتھی، ابلا ہوا انڈہ سب باریک کاٹ کر کشمش میں ملا دیں۔ اس کے بعد اس کی ٹکیاں بنا کر انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔
|