حسنہ قسط نمبر 66

“ بتائیے آپ کیا بتانا چاہتے ہیں آپ“ والی حسنہ کا ہاتھ پکڑ کر بیڈ پر بیٹھ گیا اور اسے بھی اپنے پاس بیٹھا لیا۔
“ جب میں یونیورسٹی جاتا تھا تو میں وہاں کے ٹاپ کلاس کے سٹوڈنٹ میں سے تھا۔ لڑکیاں مجھ سے بات کرنے کے لئے مرا کرتی تھی۔ “ حسنہ زور سے ہنسی “ سوری سوری آپ بات پوری کریں “ اسنے منہ کے آگے ہاتھ رکھتے ہوئے کہاں۔
“ نہیں آپ ہنس لیں اڑاہ لیں مذاق آپ پر یہ سچ ہے اچھا ،،، میری پرسنیلٹی ہی ایسی تھی۔“ والی نے ایک ادا سے کہا حسنہ ہنستی ہی چلی گئی والی اسے دیکھنے لگا کافی دیر تک وہ اسکی خوبصورت ہنسی دیکھتا رہا اسنے پہلی بار اسکو ایسے ہنستے ہوئے دیکھا تھا۔ حسنہ نے بڑی مشکل سے اپنی ہنسی کو روکا۔ “ چلے اب سٹارٹ کریں آئی ایم سوری۔“
“ نہیں آپ مذاق اڑا لیں مذاق میں نہیں بتا رہا کچھ “ والی نے مصنوعی غصے سے کہا
“ اچھا نہ بتائیں اب نہیں ہنسوں گی پرامس پکا والا۔“ حسنہ نے شہ رگ کو پکڑتے ہوئے کہا۔
“ اچھا سنیں پھر ،،،،، میں کسی کو لفٹ نہیں کرواتا تھا۔ میرے بس چند ایک ہی دوست تھے جو کہ بہت سپیشل تھے فار می۔ یونی میں ایک لڑکی تھی جو سکولر شپ پر آئی تھی کیونکہ وہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی تھی تو فیس آفورڈ نہیں کر سکتی تھی خیر وہ ہر وقت سر پر دوپٹہ اور اپنے گرد ایک بڑی سی چادر اوڑھ کر رکھا کرتی تھی۔ اسکے برعکس باقی لڑکیاں جو کہ ہماری سوسائٹی سے تعلق رکھتی تھیں وہ تو دوپٹہ سے ہی بے نیاز رہا کرتی تھیں۔ وہ لڑکی بھی مجھ جیسا ہی اٹیٹیوٹ رکھتی تھی کسی سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی پر جس سے بھی بات کرتی تھی اسکے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی تھی اسکی بس ایک ہی دوست تھی۔ اسکا نام مریم تھا۔“ والی ایک دم سے خاموش ہو گیا جیسے اسے بہت تکلیف ہوئی ہو اسکا نام لیتے ہوئے۔ حسنہ نے اسکے ہاتھ پر دباؤ ڈالتے ہوئے آنکھوں سے تسلی دی۔
“ ایک دن میں گراؤنڈ میں فٹبال کھیل رہا تھا وہ دور بیٹھی پڑھ رہی تھی تب ہماری کوئی کلاس نہیں تھی میں نے بال کو کک کی وہ سیدھا جا کر اسکے سر پہ لگا اچانک بال لگنے سے وہ ہڑبڑا گئی اسکا دوپٹہ بھی اسکے سر سے سرک گیا میں بھاگتا ہوا اسکی طرف آ رہا تھا اسکی نظر مجھ پر پر گئی وہ مجھے اپنی طرف آتا دیکھ جلدی سے اٹھ کر وہاں سے چلی گئی میں حیرانی سے اسے جاتا دیکھتا رہا وہ جلد ہی میری نظروں سے اوجھل ہو گئی اسکی یہ حرکت مجھے سمجھ نہیں آئی جبکہ میں اس سے سوری کرنے ہی آ رہا تھا۔ میں نے سوچا وہ شاید اس وقت بات کرنا نہیں چاہتی میں بھی بات کو کل پر ڈال کر کھیلنے میں مصروف ہو گیا ،،،،، پر اگلے دن جب وہ مجھے کہیں نظر نہیں آئی میں نے اسکی دوست کو پوچھا تو وہ بھی اسکے نہ آنے سے لا علم تھی پہلی دفعہ میں کسی لڑکی کے لئے پریشان ہوا تھا اس دن پر بات نہ سمجھ آنے والی تھی مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ میری وجہ سے نہیں آئی ؟ خیر اس پورا دن میں اسکو ہی سوچتا رہا،،،،،، ( جاری ہے )
 

Zeena
About the Author: Zeena Read More Articles by Zeena: 92 Articles with 212501 views I Am ZeeNa
https://zeenastories456.blogspot.com
.. View More