گنز اینڈ روزز (قسط ٧)

آفندی نے فون رکھ دیا،،گہری سوچ نے اس کے چہرے کو اور بھی سنجیدہ سا
کردیا،،،جیسے کوئی شخص ڈوب رہا ہو،،،اور بجائے کنارے کے بیچ بھنور کی
طرف تیرنے لگے۔۔

سب خیر ہے؟؟،،،! رانا کی آواز نے آفندی کو چونکا سا دیا،،،ہمممم کی گہری
آواز سے رانا کو پتا چل گیا،،،کہ ابھی آفندی فیصلہ نہیں کر پایا،،،کہ اسکی
سوچ اور اندازے صحیح ہیں،،یا وہ غلط سمت چل رہا ہے،،رانا اٹھ کر کچن
کو چل پڑا،،،مضبوط جسم کے مالک،،،اقبال عرف بالے نے اس کو بیٹھے
رہنے کو کہا،،،اور بالا کافی بنانے میں لگ گیا۔

رانا نے آواز لگائی،،،بالے ساتھ کچھ لے آنا،،،بالے نے بھی آواز لگائی،،،کیا لے
آؤں؟،،،،سب کچھ کھا جاتے ہو،،،کبھی کچھ باہر سے لایا بھی ہے،،،،!!!!!
رانا اوا زار ہو کر بولا،،،لایا تھا رات تین بجے کے قریب،،،ابھی ہسپٹل ہے،،
بولو تو یہاں ہی لے آؤں،،،

آفندی نے رانا کو دیکھا،،،حیرت زدہ لہجے میں بولا،،،کورال خان،،،ہمارے
پچاس کلومیٹر کے دائرے میں ہے،،،اس کی ناک میں لگا ٹریکر ،،،جو کہ
مائیک کا کام بھی کررہا ہے،،،اگر اس کی ناک میں ہی ہے تو ،،،،وہ لوگ
ہمارے بہت قریب ہیں،،،
ایسا کیا ہے جو ان کو ہمارے قریب کررہا ہے،،،پولیس،،،کوئی ہسپٹل کا
فرد،،،یا،،،وہ ہمیں جاننا چاہتے ہیں،،،یا،،،پھر آزمانا،،،

رانا نے آرام سے کہا،،وہ اپنا نقصان پورا کرنا چاہ رہے ہوں گے،،پچاس لاکھ
کا صدمہ بہت گہرا ہوتا ہے،،،بڑی محنت سے لوٹا ہوگا۔

آفندی ایک دم سے چونک گیا،،رانا،،،پھر سے بولو،،رانا نے حیرت سے دیکھا
مگر آفندی کا موڈ دیکھ کر بولا،،،پچاس لاکھ کا صدمہ،،،
آفندی نے بات کاٹ دی،،،نہیں نہیں،،،اس سے آگے کیا کہا تھا،،،وہ بولو
رانا اکتا کے بولا،،،بڑی محنت سے لوٹا ہوگا،،،آفندی جھٹ سے بولا،،،ہاں!!!
ویری گڈ،،،،ویری سمارٹ،،،

رانا بولا،،،کون؟؟؟،،،،!!!
آفندی نےجھٹ سے کہا،،،یار تم،،،اور کون،،،راناکا سینہ تعریف سن کر اک
دم سے تین انچ ذیادہ پھول گیا،،،
آفندی جھٹ سے بولا،،،رانا جاؤ نیٹ پر سرچ کرو،،،رانا حیرت سے بولا،،،کیا
اور وہ بھی اس ٹائم،،،رانا بولا،،،ہاں ابھی،،،اور دیکھو آس پاس کون سے بنک
ہیں،،،یا ،،،فیکٹری،،،جہاں ڈاکہ آسان ہو اور رقم بھی بہت مل جائے،،،، وہ
لوگ نقصان پورا کرنے کے لیے،،،ضرور،،،

رانا نے دل میں خود کو کوسنا شروع کردیا،،،آفندی نے رانا کو آوازار سا دیکھا
نرم لہجے میں کہا،،،رانا نیند آرہی ہے نا،،،
رانا کو خود پر یقین نہیں آیا،،،کہ یہ آفندی کے الفاظ ہیں،،،مگر اگلے ہی
لمحے آفندی کے جملےنے اسے اور بھی لاچار سا کردیا،،،دیکھ،،،رانا،،،ہم
جاگیں گے تو ہمارے ہم وطن سکون سے سوپائیں گے،،،

رانا بڑبڑایا،،،ایموشنل بلیک میلر،،،اک تو ہاتھ بھی بھاری ہتھوڑے جیسا،،،
کون پاگل رسک لے،،،اک ہفتے درد کی وجہ سے جاگنے سے بہتر،،،بندہ
اک رات ہی جاگ لے،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1199984 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.