معاف کرو بابا اور اردو ادب

ہم نے اکثر یہ جملہ سنا ہے،،،اور بہت دفعہ کہا بھی ہے،،،ہم نے اپنے
چند دوستوں سے پوچھا،،،
یار یہ بتاؤ،،،جب تم یہ جملہ برملا کہتے ہیں،،،معاف کرو بابا،،،تو بابا کا
کیا ری ایکشن ہوتا ہے،،،یا،،،کون کون سے جملے آپ کو سننے کو ملے،

پہلے تو ہمیشہ کی طرح انہیں ہماری دماغی حالت پر شبہ سا ہوا،،،!!
ویسے شبہ کا لفظ ہم نے جان بوجھ کر اپنی عزت بچانے کی خاطر لکھا
ہے،،،
ہمارے دوست کو پورا یقین ہے،،،کہ ہم تھوڑے نہیں ،،، بلکہ مکمل،،،
کھسکے ہوئے ہیں،،،

خیر یہ ہمارا بالکل ذاتی معاملہ ہے،،،خیر ہمارے کچھ دوستوں نے
ہمیں بتایا کہ کچھ نے تو ‘‘معاف کرو بابا ‘‘ ،،،کے جواب میں باقاعدہ،،،
دھیمی آواز میں گالیوں سے نوازا۔
کچھ ادبی قسم کے فقیروں نے ،،بس کنگلے کہیں کے،،مر جاؤ بےشرمو
جیب میں نہیں ہے ڈھیلا،،،آ گئے بن کے چھین چھبیلا،،،شکل ٹکے
کی جیب ٹکے کی بھی نہیں،،،

جس کو دیکھو،،،معاف کرو،،،میں فقیر ہوں آپ کا بابا جان نہیں،کنگلے
ہو تو ساتھ آجاؤ،،،مل کر پھیری لگاؤ،،،

جبکہ کچھ نے اس طرح کے تاثرات دئیے،،جیسے کہہ رہا،،،مر جا،،لعنت
ہو،،،کمینہ۔۔۔
بس اس سے آگےہم لکھ نہیں سکتے،،،مگر ایسی ایسی باتیں ہمارے
کانوں نے سنی کہ کان لال ہوگئے۔جبکہ ہمیں پتا ہے،،،کہ،،،ہمارے
کان انتہا درجے کے بے شرم ہیں،،،

ویسے اب یہ جملہ،،،‘‘معاف کرو بابا‘‘،،،اردو ادب کا سب سے ذیادہ بولا،،
جانے والا اور کار آمد ترین جملہ بنتا جارہا ہے،،،
اس میں بابا سے معافی مانگنے کا انمول خزانہ موجود ہے،،،یہ الگ بات
کہ بابا معاف نہیں کرتا،،،بلکہ اک کی دو سنا کر جاتا ہے۔۔

یہ جملہ بازاروں کا خاص جملہ ہے جہاں یہ بابا لوگ بکثرت پائے جاتے،،
ہیں،،،
کئی بابا لوگ خود پر بہت محنت کرتےہیں،،،میک اپ،،،ایکٹنگ،،،آنسو،،،،!
جانے کیا کیا سیکھ کر آتے ہیں،،،جس سے ان کی روزی کو چار چاند لگ
جاتے ہیں،،،

حالیہ دنوں میں اک فقیر پنجاب میں فوت ہوا،،،جس کی جھونپڑی میں،،،
نوٹوں سے بھری بوریاں بر آمد ہوئیں،،،جو پولیس نے اپنے قبضے میں لے،،
لیں،،،وہ پولیس آج تک بابا جی کی مغفرت کے لیے دعائیں کرتیں ہے،،،،!!
زندہ رہا تو مانگتا رہا،،،مرا ایسا کہ لاکھوں دے گیا،،،

یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے،،کہ یہاں حکومت سے لے کر عوام تک
سب مانگ رہے ہیں،،،شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254137 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.