زینب بیٹی کا بہیمانہ قتل اسباب و محرکات کیا ہیں ؟
(Ubaidullah Latif, Faisalabad)
|
زینب بیٹی کا بہیمانہ قتل ہوا تو کیا ہمارے
سیاستدان اپوزیشن اور حکمران سب اپنی اپنی ریٹنگ میں لگے ہوئے ہیں کبھی کسی
نے یہ سوچنے کی زحمت گوارہ کی کہ جس ملک کی پارلیمنٹ اور عدلیہ ستر سال سے
فحاشی کی تعریف کا تعین نہ کر سکی ہو جس ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں
انتظامیہ کی سر پرستی میں نیٹ کیفوں پر دھڑلے سے پورن ویڈیوز نوحوان بچے
بوڑھے اور جوان دیکھتے ہوں جس ملک میں سرعام فٹ پاتھوں پر ایسی سیکسی
کہانیاں فروخت ہو رہی ہوں جس میں بدکاری کو نہ صرف کھلے اور گھٹیا انداز
میں بیان کیا جاتا ہو حتی کہ محرم رشتوں کا تقدس پامال کرتے ہوئے بھائی کو
بہن کے ساتھ باپ کو بیٹی کے ساتھ اور ماں کو بیٹے کے ساتھ بخوشی جنسی
تعلقات ادا کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہو اور پھر جن پورن سائٹس پر ڈی ایس
ایل پر بین ہے وہ تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ پر عام اوپن ہوتی ہوں اور پھر
یہ سب کچھ جوان بچیوں اور بچوں کو دیکھنے اور پڑھنے کی کھلی آزادی ہو
والدین بھی اپنے بچوں پر نگرانی نہ کرتے ہوں اوپر سے جنسی ہیجان کو بڑھاوا
دینے اور شراب کی حرمت کے تاثر کو کم کرنے کے لیے انڈین پنجابی موویز اور
ہماری ان اینکرز کے پوز اور پھر خواتین سے آلویز پیمپر سمیت ہر طرح کی
مردانہ زنانہ پروڈکٹس کے اشتہارات دیے جارہے ہوں تو پھر بتائیے کہ زینب کے
بہیمانہ قتل جیسے واقعات نہ ہوں تو پھر کیا ہو گا کیا کسی نے زحمت گوارہ کی
کہ فحاشی کی تعریف کا ہی تعین کر لیا جائے کیا کسی نے ان فحاشی کے اڈوں اور
راستوں کے خلاف آواز اٹھائی ذرا سوچیے اے میرے ہموطنو ! اگر چاہتے ہو کہ
دوبارہ کوئی زینب ایسی صورتحال سے دوچار نہ ہوتو ان تمام اسباب و محرکات کا
خاتمہ کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرو اور ساتھ ہی حدوداللہ یعنی اسلامی
شرعی سزاوں کے نفاذ کے لیے کوشش کرو اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو |
|