قصور: زینب قتل کیس٬ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

زینب قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے٬ پولیس کی جانب سے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا نہ صرف دعویٰ کیا گیا ہے بلکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔
 

image


پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران ملزم زینب کے محلے کا ہی رہائشی ہے جسے پولیس نے زینب کیس کے شبہ میں پہلے بھی گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا اور ملزم عمران اس کے بعد غائب ہوگیا تھا-

تاہم عمران کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا ہے اور اب پولیس نے اُسے دوبارہ گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ملزم عمران کی عمر 35 سے 36 سال کے درمیان ہے اور اسے زینب کا دور کا رشتے دار بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زینب اور ملزم کے گھر والوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات تھے اور ان خاندانوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی تھا۔
 

image


واضح رہے کہ پنجاب کے شہر قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، اور اس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

بعدازاں چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ تحقیقات کے سلسلے میں قصور میں 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے بھی لیے گئے تھے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Police in Kasur on Tuesday claimed to have arrested the man responsible for the heinous rape and murder of seven-year-old Zainab. Zainab was kidnapped from near her aunt’s house on January 4 in Kasur. Her body was recovered from a garbage heap five days later. The post-mortem of the minor revealed that she had been raped before being murdered.