ہمارے پاکستانیوں میں کچھ عجیب خصوصیات ایسی ہیں جس کی
مثال باقی دنیا میں ذرا کم ہی ملتی ہے- ویسے تو پاکستانیوں کی بہت سی
خصوصیات ہیں لیکن یہ بہت سے ایسے کام بھی کرتے ہیں جو ان کے پاکستانی ہونے
کا منہ بولتا ثبوت ہوتے ہیں- لیکن کچھ بھی ہو ہمیں ان سب کاموں پر فخر ہے-
|
|
دیسی پاکستانیوں کی نشانی ہے کہ وہ جب بھی ریسٹورنٹ جائیں گے وہاں سے واپسی
پر کیچپ کے ساشے یا پھر ٹشو پیپر ضرور اپنے ساتھ رکھ کر لائیں گے-
|
|
ایک سچا پاکستانی کبھی بھی سیلٹ بیلٹ استعمال نہیں کرتا-
|
|
پاکستانی والدین کی ایک بڑی نشانی کہ وہ ایک دن میں چار سے زائد کپ چائے کے
پیتے ہیں-
|
|
ایک جملہ جو پاکستانی والدین اپنے بچوں کو کوئی بات سمجھاتے ہوئے ضرور
بولتے ہیں کہ “ جب ہم تمہاری عمر کے تھے“-
|
|
دیسی پاکستانیوں کے فریزر میں رکھے آئسکریم باکس میں آئسکریم نہیں بلکہ
منجمد سبزیاں ملتی ہیں-
|
|
اسی طرح ان کے پاس موجود کوکیز یا بسکٹ کے ڈبے میں سلائی کڑھائی کے آلات
دکھائی دیتے ہیں-
|
|
خالص پاکستانی ہونے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ پاکستانی والدین اپنے بچوں
کے کپڑے ان کے سائز سے کچھ زیادہ بڑے خریدتے ہیں کہ “ آخر بچوں کا سائز بھی
تو بڑھ رہا ہے“-
|
|
پاکستانی ایک پلاسٹک بیگ میں متعدد پلاسٹک بیگز سنبھال کر رکھنے کی صلاحیت
رکھتے ہیں اور یہ ایک پلاسٹک بھی الماری کی کسی دراز میں محفوظ ہوتا ہے-
|
|
دیسی پاکستانی اپنے مقام پر دیر سے پہنچتے ہیں اور رویہ ایسا ہوتا ہے کہ
جیسے سب نارمل ہے-
|
|
یہ ہر طرح کے چٹ پٹے اور مرچ مصالحوں سے بھرپور کھانا
کھانے میں ماہر ہوتے ہیں-
|
|
دیسی پاکستانیوں کی ایک واضح نشانی٬ جب آپ بیمار پڑ
جائیں تو ہر کوئی آپ کو گھریلو ٹوٹکے بتانا شروع کردیتا ہے-
|
|
ریموٹ کنٹرول کو متعدد بار پٹخ کر چلا لیں گے لیکن اس کی
مردہ بیٹری کو تبدیل نہیں کریں گے-
|
|
یہ کپڑے کا پیچھا آسانی سے نہیں چھوڑتے٬ پہلے شرٹ بڑا
بھائی پہنتا ہے پھر چھوٹا- یہاں تک کہ آخر پر وہ شرٹ صفائی کرنے کے کام آتی
ہے-
|
|
پاکستانیوں کے چہرے کے تاثرات اس وقت اچانک بدل جاتے ہیں
جب ان کے گھر میں کوئی مہمان جوتوں سمیت داخل ہوجائے-
|
|
یہ صابن کا استعمال اس وقت تک کرتے ہیں جب تک کہ وہ نظر
آنا بند نہیں ہوجاتا-
|