فٹنس ایپ کی مدد سے امریکی فوجی اڈوں کی معلومات عیاں

فٹنس ٹریکنگ ایپ 'سٹراوا' کا استعمال سیکورٹی خدشات میں اضافے کا سبب بن گیا ہے کیونکہ اس کے استعمال کرنے والوں کا 'ہیٹ میپ'ریکارڈ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف فوجی اڈوں کے نقشے عیاں ہو گئے ہیں۔
 

image


فٹنس کا ریکارڈ رکھنے والی یہ ایپ ورزش کرنے والوں کی جسمانی توانائی یا 'ہیٹ میپ' کو ریکارڈ کرتی ہے اور نقشوں پر ان کی ورزش کرتے ہوئے راستے ظاہر کرتی ہے جہاں وہ بھاگ رہے ہوتے ہیں، پیراکی کر رہے ہوتے ہیں یا سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں۔

نئی معلومات کے مطابق فوجیوں کی جانب سے اس ایپ کا استعمال ہونے کی وجہ سے کئی بیرون ممالک واقع فوجی اڈوں کے نقشے اور معلومات ظاہر ہو گئی ہیں اور ان میں سے کئی اڈے افغانستان اور شام میں واقع ہیں جہاں یہ فوجی ورزش کرتے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق وہ اس ایپ کی مدد سے بننے والے ہیٹ میپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سٹراوا ایپ صارفین کے موبائل فون کی گلوبل پوزیشنگ سروس یعنی جی پی ایس کی مدد سے ان کی ورزش کرنے کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرتی ہے اور دنیا بھر میں اس کے ڈھائی کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔

سٹراوا کی جانب سے نومبر میں جاری کیے جانے والے مواد میں 2015 سے لے کر ستمبر 2017 تک ان کے صارفین کی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

لیکن اس مواد کے حوالے سے خبر سامنے آنے کی وجہ 20 سالہ آسٹریلوی طالبعلم ناتھان روزر بنے جنھوں نے اس مواد کو انٹرنیٹ پر ایک نقشہ کشی کی ویب سائٹ پر دیکھا اور ان کو احساس ہوا کہ مختلف فوجی اڈوں میں موجود فوجی اس ایپ کا استعمال کر رہے تھے اور بلاارادہ اپنے فوجی اڈوں کے نقشے ظاہر کر رہے تھے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ناتھان روزر نے کہا: 'میں نے ان کو دیکھا اور مجھے فوراً احساس ہوا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ اچھی بات نہیں ہے۔'
 

image


اس ایپ کی مدد سے شام، یمن، نائیجر، افغانستان اور جبوتی جیسے مختلف ممالک میں موجود فوجی اڈوں کے نقشے ظاہر ہوئے ہیں۔

معلومات سامنے آنے کے بعد امریکی محکمہ دفاع کی ترجمان میجر آڈریشیا حارث نے کہا کہ 'ہم ان واقعات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اپنے فوجیوں کو مزید تربیت اور ٹریننگ فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت اس نوعیت کے واقعات سے آگاہ ہے اور 2016 میں انھوں نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے موبائل فون پر 'پوکی مون گو' نامی گیم کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔

برطانیہ کے محکمہ دفاع نے بھی کہا ہےکہ وہ اس واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں اور 'فوجیوں کی اور فوجی اڈوں کی سیکورٹی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔'


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

A fitness app that posts a map of its users’ activity has unwittingly revealed the locations and habits of military bases and personnel, including those of American forces in Iraq and Syria, security analysts say. The app, Strava, which calls itself “the social network for athletes,” allows millions of users to time and map their workouts and to post them online for friends to see, and it can track their movements at other times.