اگر آپ سے پوچھا جائے کہ کیا جانور بھی انسانوں کی طرح
سوتے ہیں؟ تو یقیناً پہلے آپ سوال پر شک کا اظہار کریں گے اور اس کے بعد آپ
جواب میں اس بات کا انکار کریں گے کہ جی نہیں جانور انسانوں کی مانند نہیں
سوتے- جی باں بالکل ٹھیک چند جانور انسانوں کی طرح سوتے بھی ہیں لیکن زیادہ
تر جانوروں کے سونے کی عادات یا طریقہ انتہائی منفرد اور حیرت انگیز ہوتا
ہے اور اس کی کوئی نہ وجہ بھی ہوتی ہے- آج ہم چند ایسے ہی جانوروں کی منفرد
نیند اور اس کی وجوہات پر بات کریں گے-
|
|
ڈولفن اور وہیل مچھلیاں صرف آدھے دماغ سے سوتی ہیں جبکہ باقی نصف دماغ نیند
میں بھی فعال ہوتا ہے- یہ خاصیت ان مچھلیوں کو گہری نیند میں جانے سے بچاتی
ہے-
|
|
چمگاڈر روزانہ 20 گھنٹے تک سوتے ہیں اور یہ الٹے لٹک کے بھی سو سکتے ہیں
اور کیونکہ یہ ان کے لیے زیادہ آسان اور آرام دہ ہوتا ہے- درحقیقت اس کی
بنیادی وجہ چمگادڑوں کے پروں کا کمزور ہونا ہے-
|
|
چند جانور جیسے کہ چوہے 6 ماہ تک سو سکتے ہیں- دراصل اس کیفیت کو عارضی موت
یا hibernation کہا جاتا ہے- ایسا شدید سردی اور ناکافی خوراک کے باوجود
زندہ رہنے کے لیے ہوتا ہے-
|
|
چند جانوروں پر عارضی نیند یا موت موسمِ سرما میں جبکہ بعض جانوروں پر موسمِ
گرما میں طاری ہوتی ہے-گرم موسم میں سونے والے جانوروں پر یہ نیند گرمی سے
بچاؤ کے لیے طاری ہوتی ہے اور اسے estivation کہا جاتا ہے-
|
|
صحراؤں میں پائے جانے والے گھونگھے سالوں تک سو سکتے ہیں- مصر کے ایک صحرا
سے ملنے والے گھونگھے کو مردہ سمجھ کر میوزیم میں رکھ دیا گیا لیکن وہ چار
سال بعد جاگ اٹھا اور اس نے رینگنا شروع کردیا-
|
|
مینڈک پر عارضی نیند انتہائی شدید نوعیت کی طاری ہوتی ہے٬ یہاں تک ان کا
جسم منجمد ہوجاتا ہے اور پھیپھڑے بھی سانس لینا بند کردیتے ہیں-
|
|
زرافے بغیر سوئے کئی ہفتوں تک چل سکتے ہیں- سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زرافہ
چونکہ ایک بڑا اور سست جانور ہے اس لیے یہ نہ سونے کی بدولت اپنے شکاریوں
پر نظر رکھ سکتا ہے- اوسطاً زرافے دن بھر میں صرف 20 منٹ سوتے ہیں-
|
|
ایسے جانور جو عارضی موت سے واپس آتے ہیں ان پر پھر بھی
نیند سے محرومی کی علامات واضح دکھائی دیتی ہیں- یہاں تک کہ عارضی نیند سے
جاگنے کے باوجود یہ اگلے چند دنوں تک سوتے جاگتے رہتے ہیں-
|
|
چمپینزی اور گوریلے کی سونے کی عادت انسانوں سے ملتی
جلتی ہے- انہیں بھی سونے کے لیے بستر٬ محفوظ اور کیڑوں سے پاک جگہ درکار
ہوتی ہے-
|
|
اکثر پرندے شاخوں پر بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں- یہ
انتہائی آسانی کے ساتھ اپنے پنجوں سے شاخ کو جکڑ لیتے ہیں اور اسی پر بیٹھی
حالت میں سوئے رہتے ہیں- |