ستمبر 1976 کے آغاز میں بہت بڑے سکینڈل کا آغاز ہوا اس
وقت روسی فیڈریشن (ussr) کی ائیرفورس کا حاضر سروس پائلٹ جس کا نام
وکٹربلینکوف تھا روسی ائیرفورس کی جانب سے نے بننے والے MIG.25 ٍجیٹ جہاز
سمیت روس سے فرارہ ہوگیا اس نے اپنا جہاز پہلے جاپان میں اتار دیا اور وہاں
پر اس نے امریکہ سے پناہ کی درخواست کی . روس میں اپنے پیچھے اس نے اپنے
ایک بچے اور بیوی کو چھوڑ دیا.
وکٹر بلینکوف پندرہ فروری 1947کو روس میں پیدا ہوا تھا. ورکنگ کلاس فیملی
سے تعلق رکھنے والے وکٹر بلینکوف نے گریجویشن اعلی نمبروں سے کی تھی اسی
وجہ سے اسے گولڈ میڈل بھی دیا گیا تھا اس نے دو سال میڈیکل کالج میں بھی
گزارے تاہم بعد میں وہ آرمیر ملٹری ہائی سکول میں داخل ہوگیا جہاں پربطور
انسٹرکٹر پائلٹ کام کرتا رہا جس وقت اس وقت وکٹر بلینکوف تربیتی جنگ کررہا
تھا اور اس وقت روسی فوج کے ٹاپ جنرل ویڈاسٹوک آرہے تھے جب وکٹر نے فرار کا
منصوبہ بنایااس نے اپنے جہاز کو ریڈار سے غائب کردیا اور آغاز میں یہ سمجھا
گیا کہ وہ اس کا جہاز سیدھا جا کر سمندر میں گر گیا اور وہ مر گیا ہے -
وکٹر بیلینکوف کو بچانے کیلئے روسی افواج کی ٹیمیں ریسیکیو کرنے چلی گئی
تاہم بعد میں انہیں پتہ چلا کہ وکٹر بلینکوف نے غداری کی ہے اور ریڈار سے
اپنے جہاز کو چھپایا تاہم اس کا جہاز نہیں گرااور نیچے جہاز اڑاتے ہوئے نکل
گیا ہے .جاپانی ائیرفورس نے کو اس کی آمد کے بارے میں پتہ چلا جو اس وقت
جہازتلاشی کی مہم میں تھے تاہم وکٹر بلینکوف نے یہاں بھی تیزی دکھائی اور
ریڈار سے غائب ہوگئے اور بعد میں جاپان کے ایک سول ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئے
.. جہاز سے اترنے کے بعد اس نے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر لوگوں سے دور
رکھا جائے اور وہاں پر اس نے امریکہ سے پناہ کی درخواست کی .روسی پائلٹ کی
درخواست پر ایک مخصوص ہینگر میں جہاز کو فوری طور پر چھپا لیا گیا..
ابتداء میں روسی حکمران یقین کرنے کو تیار نہیں تھے کہ ان کا پائلٹ فرار
ہوگیا ہے اور ان کا خیال تھا کہ ایمرجنسی کی وجہ سے ان کے پائلٹ نے جاپان
میں لینڈنگ کی اور جاپانیوں نے ان کے پائلٹ کو یرغمال بنا کر ایسے ادویات
دی ہیں جو اس کے دماغ کو کمزور کر گئی ہیں اور وہ ایسی باتیں کررہا ہے. بعد
میں روسی حکام نے اس بات کا پتہ ایک روسی پائلٹ سے انٹرویو کے دوران چلایا
جنہوں نے بتایا کہ وکٹر فرار ہوگیا ہے ..
اسی سال روسی افواج نے ایک پریس ریلیز جاری کردیا جس میں بتایا گیاروسی
جہاز ایمرجنسی میں جاپان میں لینڈ کرگیا ہے روسی حکام پائلٹ کی بیوی اور
ماں کو ٹی وی پر لے آئے اور انہوںنے اس بات کی تردید کہ اس کا شوہر اور
بیٹا فرار ہوگیا ہے .. فرار ہونے والے وکٹر بلینکوف کی عمر اس وقت 29 برس
تھی اور اس کی پوزیشن ائیرفورس میں بہت بہتر تھی اس نے فرار ہونے سے چند
ماہ قبل روسی حکام سے پیسفک ائیرفورس یونٹ میں تبادلے کی درخواست بھی دی
تھی..
وکٹر بلینکوف کے فرار کے بعد دنیا کی تمام خفیہ ایجنسیاں اس جہاز کو دیکھنا
چاہتی تھی جس میں وکٹر بلینکوف روس سے فرار ہوکر آگیا تھا کیونکہ یہ اس وقت
کا بہت اہم جہاز تھا اور بہت کم ملتا تھا اس وقت یہ روسی ائیرفورس کا
بہترین ، خفیہ جیٹ تھا جو بہت کم ائیرفورس کے ساتھ تھااس واقعے کے بعد ان
جہازوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیدی گئی اس واقعے کے بعد روس نے جاپان پر
زور دینا شروع کردیا کہ ان کا جہاز اور پائلٹ واپس کردیا جائے اس وقت بین
الاقوامی طور پر مذاکرات بھی شروع ہوگئے تاہم اس جہاز کو ٹکڑے کردئیے گئے
اور کنٹینر میں اس کے حصے خفیہ طور پر امریکہ بھجوا دئیے گئے جہاں پر
امریکی حکام نے اس کا معائنہ کیا اور اس میں لگنے والے آلات کا جائزہ لیا
اور پھر بعد میں انہیں اشیاء کو دوبارہ جاپان بھیج دیا گیا . تاہم روسی
حکام نے اس جہاز کے آنے کے بعد یہ اعلان کیا کہ اس جہاز کے بیس سے زائد
پرزے غائب ہوئے ہیں جنہیں بعد میں روسی حکام نے دوبارہ بنا لیا.جاپان نے اس
جہاز کو تقریبا ایک سال بعد روس کے حوالے کردیا اس وقت روسی حکام نے یہ
اعلان کیا کہ اس واقعے کے بعد انہیں دو بلین روبل کا نقصان اٹھانا پڑا ہے
جس پر جاپان نے انہیں سات ملین روبل ادائیگی کی تاہم یہ بہت کم تھے.
روسی حکام کے مطابق بلینکوف ٹاپ پوزیشن پائلٹ میں شمار ہوتا تھا اس کے بارے
میں کہاجاتا تھا کہ اس کی خواہشات بہت بڑی ہیں اور بہت آگے جانا چاہتا ہے
کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ روسی حکا م نے میرٹ پر اس نیچے رکھا تھا اسی وجہ
سے یہ واقعہ پیش آیا کچھ لوگ اس بارے میں یہی بیان کرتے تھے کہ اسے امریکی
انٹیلی جینس حکام نے خرید لیا تھا اور اسی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا .
روسی پائلٹ وکٹر بلینکوف کے روئیے کے بارے میں اس کے ساتھی بھی عجیب سی
باتیں کرتے تھے کیونکہ اس کا رویہ عجیب و غریب تھا وہ چھٹیوں پر سوویت
پیسفک کے ایک چھوٹے سے علاقے میں جاتا تھا حالانکہ اس وقت اس نے یہاں پر
ڈیوٹی دینا بھی شروع نہیں کی تھی اس بارے میں وہ کسی سے بات نہیں کرتا تھا
کہ وہاں پر کیا کرنے جاتا ہے ..
وکٹر بلینکوف کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ انگریزی زبان سیکھ رہا تھا ..
امریکہ آنے کے بعد وہ صحافیوں کا پسندیدہ شخص بن گیا بعد میں وہ امریکی
ائیرفورس کے مختلف ملٹری اکیڈمی میں تربیتی سیشن بھی دیتا رہا اور مختلف
شہروں میں جا کر روسی فیڈریشن کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرتا تھا
کہ روس میں کیسے حالات ہیں اور کیسے حالات میں لوگ زندگی گزار رہے ہیں ..
امریکی حکام نے روسی پائلٹ وکٹر بلینکوف کو امریکی سٹیزن شپ بھی دیدی اور
یہ سٹیزن شپ اسے قومی سیکورٹی کیلئے بہترین اقدام اٹھانے پر دیدی گئی تھی .
امریکہ میں آنے کے بعد اس نے ایک امریکی لڑکی سے شادی بھی کی اور اس کے
ساتھ پندررہ سال زندگی گزارے اور مختلف ممالک کے دورے بھی کئے . وہ بطور
کنسلٹنٹ امریکی اداروں کیلئے کام کرتا رہا . وکٹر بلینکوف کی کی بیوی ایک
میوزک ٹیچر تھی جس کا تعلق ڈکوٹا سے تھا اسی بیوی سے وکٹر بلینکوف کے دو
بچے بھی ہوئے جن کے نام ٹام اور پال تھے پندرہ سال گزرنے کے بعد دونوں کے
مابین علیحدگی ہوئی اور وکٹر بلینکوف نے امریکی بیوی کو طلاق دیدی..
وکٹر بلینکوف نے اپنی روسی بیوی کو طلاق نہیں دی تھی اور یہ بتایا جارہا ہے
کہ روسی ریاستوںکے علیحدگی کے بعد وکٹر نے 1995 میں تجارت کے سلسلے میں روس
کا دورہ بھی کیا ..
وکٹر بلینکوف کے بارے میں روسی شہریوں کا موقف بہت تیز رہا ان کے مطابق
وکٹر بلینکوف نے اپنے ملک کیساتھ غداری کی اور اس وقت کی روسی ایجنسی کے جی
بی کا کردار اس معاملے میں بہت مشکوک رہا کیونکہ اس واقعے کے بعد بھی وکٹر
بلینکوف زندہ رہا اور اپنی زندگی گزارتا رہا..
روسی پائلٹ کی غیر موجودگی میں اس پر ملٹری عدالت نے مقدمہ چلایا اور غداری
کے مقدمے میں اسے سزائے موت کا فیصلہ بھی دیدیا . یہ الگ بات کہ اس وقت
وکٹر بلینکوف امریکہ میں تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اسے یہ فیصلہ سنایا
گیا تھا.
نومبر 1996 میں وکٹر نے ایک امریکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا
اقرار کیا کہ روسی حکمران غلط پروپیگنڈہ کرتے رہے اور وہاں پر انسان کی
کوئی اہمیت نہیں تھی . اسی بناء پر اس نے روس کے بجائے امریکہ کو فوقیت دی
. روس نے اسی سال اس کی آفیشل موت کا اعلان کیا تھاتاہم یہ بات غلط تھی اور
وہ 2006 میں 70سال کی عمر میں انتقال کرگیا.. |