5 جی٬ وہ حقائق جو آپ کو ضرور جاننا چاہئیں

اب آپ کو 5 جی کے بارے میں بہت زیادہ پڑھنے، سننے یا دیکھنے کے لیے تیار ہوجانا چاہئے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی رواں برس لوگوں تک پہنچنا شروع ہوجائے گی۔ کئی برسوں سے اس ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے اور بتدریج اب انتہائی تیز 5 جی دنیا قریب تر آتی چلی جارہی ہے۔ مگر کیا آپ اس ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ڈان کے توسط سے ضرور جانیں۔
 

image


یہ واقعی بہت زیادہ تیز ہے
ویسے تو یہ بات سب کو ہی معلوم ہے یا ہونی چاہئے کہ موجودہ 4 جی ایل ٹی ای کے مقابلے میں 5 جی تیز ہونی ہی چاہئے، مگر کتنی ؟ درحقیقت یہ نہ صرف موجودہ ایل ٹی ای کنکشن سے بہت زیادہ یا کئی گنا تیز انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی بلکہ یہ گھر میں استعمال ہونے والے براڈبینڈ کنکشن سے بھی تیز ہوگی۔ اس وقت امریکا میں تیز ترین 4 جی ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کی اوسط 19.42 ایم بی پی ایس ہے جبکہ 5 جی میں گیگابٹ اسپیڈ کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ کوالکوم کا پہلا 5 جی موڈیم اسنیپ ڈراگون ایکس 50، 5 گیگابٹ فی سیکنڈ کی رفتار کو سپورٹ کرسکتا ہے جو کہ موجودہ ایل ٹی ای سے دو سو گنا زیادہ ہے اور یہ تو صرف فرسٹ جنریشن 5 جی موڈیم ہیں، مستقبل کی ڈیوائسز تو اس سے بھی زیادہ تیز ہوں گی۔

image


مگر یہ صرف انٹرنیٹ اسپیڈ کے لیے ہی نہیں
ٹھیک ہے 5 جی نیٹ ورکس بہت تیز ڈیٹا کنکشن فراہم کریں گے مگر یہ صرف اسی مقصد کے لیے نہیں۔ یہ موبائل نیٹ ورکس کو مختلف شعبوں میں پھیلنے کا موقع دینے والی ٹیکنالوجی ثابت ہوگی۔ اس وقت 4 جی نیٹ ورکس کسی ایک جگہ بہت زیادہ ڈیوائسز میں استعمال ہورہا ہو تو انٹرنیٹ اسپیڈ بہت خراب ہوجاتی ہے مگر 5 جی نیٹ ورکس کی صلاحیت زیادہ ہوگی اور فی اسکوائر کلومیٹر میں دس لاکھ ڈیوائسز کو سپورٹ فراہم کرسکے گی۔

image


5 جی صرف فونز کے لیے نہیں
یہ ٹیکنالوجی نہ صرف اسمارٹ فون کی صنعت میں انقلاب برپا کرے گی بلکہ یہ ہر قسم کی کنکٹڈ ڈیوائس پر اثرات مرتب کرے گی۔ یہ ٹیکنالوجی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کے لیے ضروری ہوگی جس کی مدد سے یہ سواریاں اپنے ارگرد کی دنیا سے لمحوں میں رابطہ کرسکیں گی۔ اسی طرح ویئر ایبل، ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور اسمارٹ ہوم ڈیوائسز بھی ڈرامائی حد تک بہتر ہوجائیں گی۔

image


مگر یہ سستی نہیں ہوگی
اس کو فی الحال اس کی خامی ہی تصور کیا جاسکتا ہے کہ اس کے ڈیٹا پیج کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔ امریکا کے ایک معروف موبائل آپریٹر کے حکام نے حال ہی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ 5 جی کے ان لمیٹڈ ڈیٹا پیج کی قیمت 20 سے 30 ڈالرز (پاکستان میں یہ ہزاروں روپے تک پہنچ جائیں گے) ہوگی۔ دیگر کمپنیوں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ کہا تو نہیں مگر ماہرین کے خیال میں جب نیٹ ورک اسپیڈ بڑھے گی تو قیمتیں بھی ریکارڈ سطح تک پہنچیں گی تاہم طویل المعیاد بنیادوں پر یہ نیچے آسکتی ہیں۔

image

ہم ابھی تک تیار نہیں
ویسے تو اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کافی مثبت پیشرفت ہوچکی ہے مگر 5 جی کو مکمل طور پر اپنانے کے لیے ہم ابھی تک پوری طرح تیار نہیں جیسے 4 جی کے لیے ہوچکے ہیں۔ ابھی تو اس ٹیکنالوجی پر چلنے والی ڈیوائسز تک تیار نہیں ہوسکی اور وہ بھی اگلے سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This is the era of 4G cellular networks, and we are already experiencing super fast Internet speeds, but it’s time for the next-gen. The successor to 4G is 5G network, and it is coming very soon. A lot of top companies like Samsung and Nokia are already investing billions into this new technology, and it seems quite promising at least till now.