ویڈیو گیمز ذہنی امراض کے علاج میں مدد کر سکتی ہیں

ایک نئی تحقیق کے مطابق سکیٹزوفرینیا نامی ذہنی عارضے کے مریضوں کو ویڈیو گیمز کی مدد سے ایسی ذہنی تربیت دی جا سکتی ہے جس سے خود پر طاری ہونے والی ہذیانی کیفیت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز کے ذریعے مریض اپنے دماغ کے اُس حصے کو کنٹرول کر سکتے ہیں جو کہ وربل ہلوسنیشنز یعنی خیالی گفتگو کو کنٹرول کرتا ہے۔
 

image


چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی اس تحقیق میں مریض کھیلے جانے والی ایک ویڈیو گیم میں ایک راکٹ کو زمین پر باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گئے جب وہ خود ایم آر آئی سکینر میں موجود تھے اور مشین ان کے دماغ کے اس حصہ پر نصب تھی جو انسانی آواز سے منسلک ہوتا ہے۔

گیم کھیلتے ہوئے مریضوں نے ایسی تکنیک سیکھی جس کی مدد سے وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں دماغ سے نکلنے والی خیالی آوازوں پر قابو پا سکیں۔

لیکن کیونکہ یہ تحقیق کافی چھوٹے پیمانے پر کی گئی تھی اس لیے اس کے نتائج کو ابھی تصدیق کے مراحل سے گزرنا باقی ہے۔

لندن کے کنگز کالج کے ادارے برائے نفسیاتی اور دماغی امور اور روہامپٹن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے کہا کہ اس تکنیک کی مدد سے سکیٹزوفرینیا سے متاثر وہ مریض بھی اپنے ذہن میں خیالی آواز پر قابو پاسکیں گے جن پر دوائیں اثر نہیں کرتی۔

جن افراد کو یہ مرض لاحق ہوتا ہے ان کی قوت سماعت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں کسی بھی قسم کی آواز سننے کی حساسیت بہت بڑھی جاتی ہے۔

اس تحقیق میں 12 مریض شامل تھے جن کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں بہت تکلیف دہ حد تک آوازیں آتی تھیں جو کہ سکیٹزوفرینیا کے مریضوں کی عام علامات میں سے ہے۔
 

image


تحقیق میں مریضوں کو کہا گیا کہ وہ ایم آر آئی سکینر سے منسلک ہوتے ہوئے اپنے ذہن کو استعمال کریں اور ویڈیو گیم میں راکٹ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لے جائیں، اور محققین نے دیکھا کہ ایسا کرنے سے مریض اپنے ذہن سے آنے والی خیالی آوازوں کو نظر انداز کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

کنگز کالج کی ڈاکٹر ناٹاسزا آرلوو نے بتایا: 'مریضوں کو علم ہوتا ہے کہ کب ان کو آوازیں سنائی دیں گی۔ وہ محسوس کر سکتے ہیں۔ تو ہم چاہتے تھے کہ جیسے ہی انھیں علم ہو کہ آوازیں آنے والی ہیں وہ اس تکنیک کا استعمال کریں تاکہ ذہن سے آنے والی آوازوں کو نظر انداز کر سکیں۔'


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

An international team of researchers has used a "computerized rocket game" to help patients with schizophrenia visualize and reduce the level of activity in a region of the brain associated with auditory hallucinations. The condition is known to affect more than 21 million people across the globe.