یومِ عاشورہ ،زمانۂ جاہلیت اوراہم واقعات

یہودی یومِ عاشورہ کو اپنے لئے نجات کے طور پر مناتے تھے کیوں کہ اس دن ان کو فرعون کے ظلم و ستم سے نجات ملی تھی۔ صاحبِ تفسیر ابنِ کثیر نے بھی ’’وَ اِذْ نَجَّیْنٰکُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ‘‘ کی تفسیر میں اس بات کی طرف اشارہ دیا ہے کہ جب حضور نبی ا کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں تو آپ نے اس کی وجہ دریافت فرمائی تو یہودیوں نے کہا’’یہ وہ دن ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعونیوں کے مقابلے میں فتح و نصرت سے نوازا تھا لہٰذا ہم لوگ اس دن کے احترام کے لئے روزہ رکھتے ہیں ۔ (مسلم شریف)

عاشورہ کے دن کئی ایسے واقعات میں سے چند واقعات کا ذکر

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے اپنی شان کے مطابق عرش پر اِستوا فرمایا۔

٭اسی دن پہلی بارش نازل ہوئی۔

٭اسی دن پہلی رحمت نازل ہوئی۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ادریس علیہ السلام کو اس مقام بلند کی طرف اٹھا لیا۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہرا دیا۔

٭اسی دن حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کو نارِ نمرود سے محفوظ فرمایا۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ داؤد علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔

٭اسی دن حضرتِ سلیمان علیہ السلام کو حکومت واپس ملی۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ایوب علیہ السلام کی تکلیف دور فرمایا۔

٭اسی دن حضرتِ موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے ۔

٭اسی دن حضرتِ موسیٰ علیہ السلام جادوگروں پر غالب آئے ۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کو سلامتی کے ساتھ سمندر پار کرایا۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے فرعون کو غرق فرمایا۔

٭اسی دن حضرتِ یونس علیہ السلام پیدا ہوئے ۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات عطا فرمائی۔

٭اسی دن حضرتِ یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس آئی۔

٭اسی دن حضرتِ یوسف علیہ السلام کنویں سے نکلے ۔

٭اسی دن حضرتِ یوسف علیہ السلام قید سے آزاد ہوئے ۔

٭اسی دن حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے ۔

٭اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان کی طرف اٹھا لیا تھا۔

٭اسی دن حضور نبیِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرتِ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔

٭اسی دن حضرتِ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مرتبۂ شہادت ملا۔

٭اسی دن قیامت آئے گی۔

(عجائب المخلوقات، غنیۃ الطالبین)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1296177 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.