عبادت یوم عاشورہ

 نبی پاک صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے عاشورہ کے دن کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا تو یتیم کے سر کے ہر بال کے عوض جنت میں اس کا مرتبہ بلند کیا جائے گا۔ (غنیۃ الطالبین)

نبی پاک صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے عاشورہ کے دن پتھر کا سرمہ آنکھ میں لگایا تمام سال اس کو آشوبِ چشم نہیں ہو گا، جس نے اس دن کسی کی عیادت کی گویا اس نے تمام اولادِ آدم کی عیادت کی، جس نے عاشورہ کے دن کسی کو ایک گھونٹ پانی پلایا اس نے گویا ایک لمحہ کو اللہ کی نافرمانی نہیں کی۔ (غنیۃ الطالبین)

عاشورہ کے دن کی نفل نماز
حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ عاشورہ کے دن چار رکعتیں دو سلاموں کے ساتھ پڑھے ، اس طرح کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ زلزال، سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص ایک ایک دفعہ پڑھے اور نماز کے بعد ستر بار دورد شریف پڑ ھے ۔

دوسری روایت میں ہے کہ جس نے عاشورہ کے دن چار رکعت نماز اس طرح پڑھی کہ ہر رکعت میں ایک دفعہ سورۂ فاتحہ اور پچاس بار سورۂ اخلاص پڑ ھی اللہ تعالیٰ اس کے پچاس برس گزشتہ اور پچاس برس آئندہ کے گناہ معاف فرمائے گا، ملاِاعلیٰ میں اس کے لئے نور کے ہزار محل تعمیر فرمائے گا۔ (غنیۃ الطالبین)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1309072 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.