وظائف ترقی رزق

غریبی اور تنگ دستی دور کرنا
جو شخص غریب ہو اور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو سورہ مزمل (پ 29) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورہ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورہ مزمل پڑھتے وقت جب فَا تَّخِذ ہُ وَ کِیلاً پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگ دستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہوگی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے

رزق کی تنگی دور کرنا
جو شخص رزق کی تنگی کا شکار ہو اور پریشان رہتا ہو اس کے لئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے ۔ جو شخص فجر کی نماز کے بعد باوضو اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد ستر(70) مرتبہ یہ آیت پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درد شریف پڑھ کر دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ وہ شخص رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا۔ اس سلسلے میں یہ مجرب عمل ہے۔ شرط یہ ہے کہ مسلسل روزانہ بلا ناغہ پڑھے۔ اس طرح نہ کرے کہ کبھی عمل کر لیا اور کبھی چھوڑ دیا۔ اس سے عمل کامیاب نہیں ہوتا۔ وہ آیت یہ ہے۔ اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ 5 وَ ھُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ o 6(الشوریٰ :19)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1309069 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.