اس بات سے قطع نظر کہ شادی کی ناکامی کی وجوہات چاہے کچھ
بھی ہوں، شادی ٹوٹنے کا تجربہ لوگوں کے لیے خوشی کا باعث نہیں ہوتا ہے۔ جس
میں دونوں فریق کو طلاق کا معاہدہ کرنا ہوتا ہے اور اس حوالے سے اپنے ملک
کے قوانین کی پابندی کرنی پڑتی ہے۔ روزنامہ ہفنگٹن پوسٹ سے حاصل شدہ
معلومات کے مطابق درجہ ذیل میں دنیا کے کئی ممالک میں پائی جانے والی طلاق
کے عجیب و غریب رسومات اور طلاق کے حیرت انگیز قوانین کا ذکر موجود ہے۔
مندر میں طلاق کا ٹوائلٹ۔۔
جاپان میں ایک ایسا مندر واقع ہے، جو اپنے زائرین کو ناکام شادی ٹوائلٹ میں
بہانے کی پیشکش کرتا ہے۔ وسطی جاپان کے صوبے گونما میں ‘منٹو کوجی ٹیمپل ‘
ازدواجی تعلقات سے چھٹکارا حاصل کرنے والے جوڑوں کو ایک کاغذ پر تمام گلے
شکوے لکھنے اور طلاق کی وجوہات بیان کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جسے بعد
میں فلیش میں بہا دیا جاتا ہے.
|