لاہور بار کے زیر انتطام لائبیریریاں ۔ متلاشیانِ علم کی مراکز

کتاب علم کے حصول کا اہم ذریعہ ہے اور کتاب کی بدولت ہی علم و آگہی کا ادراک ہوتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں علم کا فروغ زبردست اہمیت کا حامل ہے۔ جب تک مسلمانوں کا علم و عمل کے ساتھ رشتہ قائم رہا اُس وقت تک مسلمان دُنیا کی سپر پاور رہے۔ ایران کے آتش کدئے بھی فتح ہوئے اور سپین میں کلمہ توحید بلند ہوا۔ یورپ ایشیاء افریقہ اِس علم کی خیرو برکت سے ربِ کائنات کی ربوبیت سے آشناء ہوئے اور نبی پاک ﷺ کے ابدی پیغام سے وحشی ان پڑھ جاہل قومیں دُنیا کی امام بن گئیں۔ رب کائنات نے اپنی پیارئے محبوب نبی پاکﷺ پر قران اُتارا یہ خیر برکت والی کتاب قیامت تک کے لیے انسانیت کے رُشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اسلام تو آیا ہی جہالت دور کرنے کے لیے اور کا ئنات کے ذرئے ذرئے کو رب کی واحدانیت کا سبق سکھانے کے لیے۔موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ یورپ امریکہ اور چین اِس وقت دُنیا کی بڑی معاشی قوتیں بن چُکی ہیں۔ جرمنی جاپان اور روس بھی سائنس کی بدولت دنیا میں اہم مقام کے حامل ممالک ہیں۔ گویا ترقی کے زینے طے کرنے کا میعار علم و عمل سے رشتہ استوار کرنے میں ہے۔ عالم اِسلام میں علم کی نا قدری کی وجہ سے ہی فلسطین، افغانستان کشمیر شام لہو لہو ہیں۔ معاشی قوت کے حصول کے لیے علم سے تعلق اور اِس علم کی بدولت معاشی و معاشرتی ترقی کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔ وکلاء کا پروفیشن اِس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وکلاء اور کتاب کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ وکیل کے لیے کتاب اُس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اِس لیے وکلاء کو دینی و دُنیاوی علوم کے حوالے سے اپ ڈیٹ ہونے کے لیے معالعہ کرنے کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا نا پڑتا ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن جو کہ ا یشیاء کی سب سے بڑی بار ہے اور تیس ہزار کے قریب وکلاء اِس کے ممبر ہیں۔ لاہور بار کی پانچ لائبریریاں کام کر رہی ہیں۔ ایوان عدل، سیشن کورٹ، ضلع کچہری، کینٹ کچہری، ماڈل ٹاون کچہری۔اِن لابریریوں سے ہزاروں وکلاء استفادہ کرتے ہیں۔ اِس لیے وکلاء کے لائبریری کی اہمیت کے پیشِ نظر لاہور بار کی موجودہ منتخب قیادت کتاب دوستی کو پروان چڑھانے کے لیے مسلسل تگ و تاز جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس مقصد کے لیے لاہور بار کے صدر ملک ارشد کی قیادت میں لاہور بار کی لائبریروں میں قانون کی کتب کے ساتھ ساتھ، تاریخ، ادب، فلسفہ،اسلامی فقہہ، کمپیوٹر سائنس معاشی و معاشرتی موضوعات پر مبنی کتب کے لیے لاہور بار کوشاں ہے۔ اِس حوالے سے لائبریری سیکرٹری رانا عامر فاروق پبلشرز اور مصنفین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور لاہور بار کی لائبریریوں کے لیے کتب کے عطیات کی وصولی کا ایک جامع اور عملی پروگرام ترتیب دئے چکے ہیں۔اِس حوالے لاہور بار کے لیے دارلسلام کی بیش قیمت کتب کا عطیہ دئیے جانے کی تقریب گزشتہ روز لاہور بار لائبریری میں ہوئی۔ دا رلاسلام کے چیف ایگزیکٹیو عبدالمالک مجاہد نے اپنے ادارئے کی جانب سے لاہور بار کی لائبریریوں کے لیے ایک ہزار کتب بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اِس موقع پر سیکرٹری لاہور بار سہیل مُرشد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بار وکلاء کے لیے ادب، تاریخ ،فقہ، اسلامی اور تحقیق پر مبنی کتب کے ذخیرئے کے لیے بھر پور کام کررہی ہے۔ رانا عامر فاروق ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری لاہو ر بار ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں اِس بات کا عزم کیا کہ دارلسلام کے جانب سے لاہور بار کے لیے ایک ہزار بیش قیمت کتابوں کا عطیہ بہت بڑی خدمت ہے انشا اﷲ دیگر پبلشرز بھی اِس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اِس موقع پر سنئیر ممبر لاہور بار اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے لائبریری میں نئی کتب کے حصول کے لیے لاہور بار کی کابینہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب میں رانا طارق نے تلاوت قران پاک اور محمد ریحان اختر ایڈووکیٹ نے نعت رسولﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں دارلسلام ادارئے کی جانب سے عکاشہ مجاہد اور عبدالرحمن بھی شریک ہوئے۔ لاہور بار کے نائب صدور فواد رامے، مہر تنویرافتخار،سیکرٹری فراز لون، فنا نس سیکرٹری شبنم بانو ایڈووکیٹس نے خصوصی شرکت کی لاہور بار کے معزز ممبران محمد رضا، محمد احسان الحق رندھاوا، ثامر جاوید میر مبشر شاہد راؤ، عدیل ہاشمی ، عبداللطیف چوہدری، محمد رشید راشد شیخ سخاوت علی عاطف اعوان ایڈوکیٹس ودیگر ممبرانِ بار بھی اِس خصوصی تقریب میں شریک تھے۔ راقم کی تمام پبلشر ز اور مصنفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی کتب لاہور بار کی لائبریریوں کو عطیہ کریں تاکہ اِن کتب سے وکلاء مستفید ہوں اِ س کے ساتھ اُن کی کتابوں کو موثر تشہیر کا ایک بہت زبردست پلیٹ فارم بھی میسر آئے گا اور اُن کی چھپی ہوئی کتب معاشرئے کے علم دوست طبقہ کے زیر ِ مطالعہ آئیں گئیں اور یہی احباب اُن کتب کو اپنے حلقہ احباب کو پڑھنے کے لیے ترغیب دیں گے لاہور بار کے منتخب لائبریری سیکرٹری رانا عامر فاروق فون نمبر 03224242676 کے ساتھ کتب کے عطیات کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ نجی ادارائے و حکومتی ادارئے جو کتب و رسائل شائع کرتے ہیں وہ لازمی لاہور بار کی لائبریروں میں اپنی مطبوعات بھیجیں یقینی طورپر کتاب بینی کے فروغ کے لیے یہ ایک اہم قدم ہوگا۔

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 382915 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More