خوف وہراس،قتل وغارت ، بدامنی پھیلانا، یہ دھشت گردی اور
انتہا پسندی میں آتا ہے دن میں آج یہ سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ عالمی
طاقتوں سے لے کر ایک غریب ملک ، سب اس چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور آئے روز
قتل ، بم دھماکے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ ہزاروں لوگوں کی جانیں انہی
دہشت گردوں کی بھنیٹ چڑھ گئی ہے۔ معاشرہ عدم توازن کا شکارہورہا ہے۔
اگربروقت اس پر کنٹرول نہ کیا گیا تو یقیناًپوری دنیا تباہ کر دیں گے ۔ بڑی
طاقتیں خاص کر امریکہ ان تمام دھشت گردوں اسلام سے منسوب کرتے ہیں اور یہ
شور برپا کر رہے ہیں کہ اسلام سے دور رہا جائے خاص کرمسلمانوں کو دہشت گرد
دکھانے میں وہ کسی حد تک وہ کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ ان تما م صورتحال کو
مدنظر رکھیں تو یقیناًیہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مسلمانوں نے خود انکی مدد کی
ہے۔ ہم نے امریکہ کی اس پالیسی کو تقویت دینے میں امریکہ کی بہت مدد کی ہے۔
آج ہم صحیح معنوں میں اپنے گریبان میں جھانکیں تو غلطی ہماری ہی ہے۔ ہم نے
اسلام کی تعلیمات کو کم اور اپنی بنائی ہوئی مسلمانیت کو زیادہ دکھایا ہے۔
اسلام میں تو امن ،بھائی چارے ،محبت ،احترام ، انسانیت کا پیغام ہے۔ اسلام
میں تو ہے کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل
کیا۔ مسلمان خود ان باتوں پر عمل نہیں کرتے جو اسلام نے بتایا ہے ۔ اسلام
کو بدنام کرنے میں سب برابر کے شریک ہیں ہمارے ملک کو ہی دیکھ لیں کہ ہم نے
کتنی جانیں قربان کی ہیں ، آئے روز قتل ، ڈاکہ یہ چیزیں اب عام ہوچکی ہیں۔
مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے اور دنیا میں پروپیگنڈہ کرنے میں عالمی
طاقتوں کا بھی ہاتھ ہے۔ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر اہل
مغرب بہت پریشان ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اسلام کے خلاف سازش کرتے نہیں
تھکتے ۔انھوں نے حملہ کروا کر افغانستان اور عراق کو تباہ کردیا ۔ ان کے
اثرات دیگر ممالک تھ بھی جا پہنچے جسمیں ہمارا ملک پاکستان ہے ۔ القاعدہ
طالبان اور داعش جیسی تنظیموں کو سپورٹ کرکے انہیں ہم پر مسلط کرنے اور اہل
مغرب میں اسلام کو بدنام کرنے میں انھی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔ مسلمانوں کی
مسجدوں سے جہاں امن کی بات ہوتی تھی وہاں سے نفرت انگیز تقاریر شروع کی
گئیں۔ جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان آپس میں لڑنے لگے بات صرف الفاظوں تک
محدود نہ رہی بلکہ بم دھماکوں تک بھی جاپہنچا۔
انسانیت کا نعرہ لگانے والوں کو ایک طرف مسلمان تو نظر آتے ہیں مگر لاکھوں
لوگوں کو قتل عام کرتی ہیں انتہاپسند ہندو نظر نہیں آتے ۔کیا تامل ٹائیگرز
مسلمان تھے، روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والے کیا دہشت گرد نہیں ہیں ۔
انسانیت کا ڈھونگ رچانے والے امریکہ خود لاکھوں انسانیت کا قاتل نہیں ہے ؟
کیا فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھانیوالے اسرائیل دہشت گرد نہیں اور
کیا کشمیر کے مسلمانوں کو بیددردی کیساتھ شہید کرنے والے - |