دعائیں اور کچه خوف

مسلمان معاشرے میں ایک عورت کے لئیـے جتنے بھی باعزت مقامات ، مناصب اور رشتے ہیں, اللہ رحیم وکریم اُن کے حصے میں بھی ان سبھی مقامات, مناصب اور رشتوں کی چاشنی ڈالے !
اللہ رحــمان و رحیـــم اُن کی والدہ کو جلد صحت یاب اور شاد آباد رکھے....آمین ثُمٌ آمین !!!

(یہ میری دِلی دُعا ہـے ان کے لئیـے)

مَیں اگرچہ آج تک اُن سے بالمُشافہ کبھی نہیں ملا...مگر جب بھی ان کو ٹیلیویژن سکرین پر اپنے معزُول والد کے دائیں جانب اس انداز میں کھڑا دیکھتا ہُوں کہ....

--- اُن کی پوشاک کی ایک ایک تار سے باوقار تمکنت یا پاکیزہ جاذبیت کی بجائے تن فن اور غرورچھلک رہا ہو !

--- معزول والد جب ملک کے نظامِ عدل اور دوسرے اداروں کے خلاف بول رہـے ہوں تو ان کی زیرِلب زہر آلُود مُسکراھٹ چھپائے نہ چھپ رہی ہو !

--- اُن کی نہ صِرف تنی ہوئی بلکہ ایک خاص زاویـے پر ، اسی تناؤ کے ساتھ مُڑی ہوئی قدرے لمبی گردن اُن کی ذھنی رعُونت اور فرعونیت کی غمٌاز ہو !
------------اور--------

--- جب وہ خود بولیں تو بجائے اس کے کہ ہماری نئی نسل کو ایک وِژنری اور سرونٹ لیڈرشپ Visionary & Servant Leadership کی یقین دھانی، نیا عزم اور مُلک کو نئی جہتوں اور سمتوں New Dimensions پر ڈالنے کی قابلِ عمل تدابیر Strategies پر بات کریں بلکہ...
وہ نظامِ عدل اور اداروں کے خلاف زہرافشانی میں اپنے والد سے بھی آگے آگے ہو !

تو مُجھے ان کے حوالے سے خوف آتا ہـے کہ کہیں:

--- ان کا یہ تفاخر ، تکبر یا رعُونت ان کے والد اور بھائیوں کی طرح خود ان کیلیئے دنیا بھر میں اور خاص طور پر حرم شریف یا مسجدِنبوی جیسے مقدس مقامات میں رُسوائی کا باعث نہ بن جائے....کہ... زُبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو!!!

--- کہیں ان کے والد اور چچا کی تین دہائیوں سے زیادہ "محنت" سے بنایا گیا سیاسی "اساسہ" ن لیگ خاندانی ورثہ سے نکل کر کوئی اور ہی اس کا جانشین نہ بن جائے (اگر یہ "اساسہ" احتساب کی خُدائی پکڑ کی دبوچ میں غرق نہ ہو گیا تو)

--- ان کی زبان اور لب ولہجہ شہباز شریف کی ن لیگ کو اندھی گلی میں نہ دھکیل دے 😔

Shehzad Ahmed Awan
About the Author: Shehzad Ahmed Awan Read More Articles by Shehzad Ahmed Awan: 6 Articles with 3370 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.