یوں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی ایجادات
و اختراعات سامنے آتی رہتی ہیں مگر چند ایجادات ایسی بھی سامنے آرہی ہیں جو
نہ صرف لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ آنے والے
وقت کی سمت بھی متعین کرسکتی ہیں- ہم یہاں چند ایسی ہی نئی ایجادات کا ذکر
کرنے جارہے ہیں جو یقیناً جلد ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیں گی کیونکہ ان
کا مستقبل روشن ہے-
|
Agile Robots
حال ہی میں سائنسدانوں نے ایسے روبوٹ ایجاد کیے ہیں جو کہ اپنا توازن قائم
رکھنے٬ چلنے٬ ہموار اور غیر ہموار راستوں سے گزرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے
ہیں- یہ روبوٹ ماحول کی نگہداشت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں-
گزشتہ کئی دہائیوں سے انسان اپنی زندگی میں روبوٹ کے شامل ہونے کا انتظار
کر رہا ہے- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مستقبل میں یہ روبوٹ نہ صرف ہمارے
دوست ہوں گے بلکہ ہمارے لیے مددگار بھی ثابت ہوں گے- |
|
Neuromorphic Chips
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کائنات میں سب سے زیادہ تیز پروسیسنگ مشین ہمارا
دماغ ہے؟ جی ہاں انسانی دماغ بغیر زیادہ توانائی خرچ کیے روشنی کی رفتار
جتنی تیزی سے معلومات کی پروسیسنگ کے قابل ہوتا ہے- Neuromorophic انجینئیر
اس وقت ہمارے دماغ کی تیز رفتاری اور اثر انداز ہونے کے سسٹم کو سمجھنے کی
کوشش کر رہے ہیں- اور یہ کوشش ایسے تیز رفتار اور مؤثر پروسیسر بنانے کے
حوالے مددگار ثابت ہوگی جنہیں اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر میں استعمال کیا
جاسکے گا-
|
|
Organic Radical Batteries
آج اسمارٹ فونز کو انسان کا سب سے بڑا دوست سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے
کہ اسے مسلسل پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا جارہا ہے- لیکن اس مشین میں سب سے
بڑا مسئلہ بیٹری کی زندگی کے حوالے سے سامنے آتا ہے جو مختصر ہوتی ہے- تاہم
سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل بھی تلاش کرلیا ہے اور انہوں نے organic
radical battery (ORB) تیار کی ہیں- یہ بیٹریاں روایتی بیٹریوں کے مقابلے
میں زیادہ طاقتور٬ محفوظ اور ماحول دوست ہیں- چونکہ ان بیٹریوں پر ابھی کام
جاری ہے اس لیے یہ عام صارفین کے لیے ابھی دستیاب نہیں ہیں-
|
|
Virtual Reality Headsets
اگرچہ یہ کوئی نئی ایجاد نہیں ہے لیکن سال 2016 اس ایجاد کی مفبول کے حوالے
سے قابلِ ذکر رہا کیونکہ اسے بہت پسند کیا گیا- اس وقت یہ گیم کے شوقین
افراد کی توجہ کا مرکز ہے جو کہ بری چیز نہیں ہے- تاہم ورچوئل رئیلٹی ہیڈ
سیٹ میں اب کافی بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی اس کے کئی قسم کے
مسائل حل کرنے کی بھی- اس کے بعد ہی دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد
اس ایجاد کو استعمال کر سکتی ہے- البتہ یہ آپ کی آنکھوں کے لیے مسائل بھی
پیدا کرسکتی ہے-
|
|
Self-Driving Cars
خودکار یا بغیر ڈرائیور کی گاڑی شاید وہ جدید ٹیکنالوجی ہے جس کا دنیا کو
شدت سے انتظار ہے- ہر سال لاکھوں افراد کار حادثات کا شکار ہوکر اپنی جان
گنوا بیٹھتے ہیں- ان میں سے بیشتر حادثات شراب نوشی یا پھر دورانِ ڈرائیونگ
نیند آ جانے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں- لیکن خودکار گآڑیاں ان حادثات کی
روک تھام میں قابلِ ذکر کردار ادا کرسکتی ہیں- تاہم اس وقت ٹیکنالوجی کی
دنیا کی کئی مقبول ترین کمپنیاں اس شعبے میں کام کر رہی ہیں اور تجرباتی
طور پر اپنی خودکار گاڑیاں متعارف کروا چکی ہیں مگر اب بھی ان میں بہت
زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے- حال ہی میں جب گوگل نے اپنی خود گاڑی کو
چلانے کا تجربہ کیا تو وہ بھی حادثے کا شکار ہوگئی-
|
|