نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کا مقدس جسم اتنا لطیف تھا کہ محبوب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے جسم اطہر کا سایہ نہ تھا۔
’’حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سایہ زمین پر نہیں
پڑتا تھا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا نور تھے، پس جب آپ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج یا چاند کی روشنی میں چلتے تو آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا سایہ نظر نہ آتا۔
:: غاية السؤل في سيرة الرسول، 1 : 297،ابن شاهين
خصائص الکبريٰ، 1 : 122،امام سیوطی رحمۃ اﷲ علیہ
’’سورج اور چاند (کی روشنی میں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمِ اطہر
کا سایہ نہ تھا کیونکہ نبی کریم رؤ ف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا
نور تھے۔
:: وفا : 412،ابن جوزی
فتح المتعال في مدح النعال : 510
شفا، 1 : 522
’شمس و قمر (کی روشنی) میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سایہ نہ ہوتا۔
:: شرح المواهب اللدنيه، 5 : 524،امام زرقانی رحمۃ اﷲ علیہ |