غیر قانونی ہجرت کرنے والے پاکستانی٬ چونکا دینے والے حقائق

ہر سال پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بہترین ملازمت کے حصول اور روشن مستقبل کے لیے دنیا بھر کے ممالک کا رخ کرتی ہے- لیکن بدقسمتی سے کئی پاکستانی اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایسے غیر قانونی ایجنٹوں کا شکار بن جاتے ہیں جو انہیں غیر قانونی راستوں سے دیگر ممالک میں پہنچنے اور وہاں ملازمت دلوانے کے سنہرے خواب دکھاتے ہیں- یہ بدقسمت پاکستانی ان ایجنٹوں کے جال میں پھنس کر بعض اوقات اپنی زندگی بھی برباد کر بیٹھتے ہیں اور اس سب کا سبب وسائل کی کمی کے علاوہ مکمل آگہی کا نہ ہونا ہے- ہجرت کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لیے کثیر سرمائے٬ مکمل قانونی کاغذات اور شفاف ریکارڈ کی ضرورت ہوتی ہے- تاہم ہم یہاں آپ کم غیر قانونی طریقوں سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق چند چونکا دینے والے حقائق سے آپ کو آگاہ کریں گے-
 

image
ہر سال ہزاروں پاکستانی غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں-
 
image
ہر سال پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دیگر ممالک سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کی جاتی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-
 
image
غیر قانونی طریقوں سے ہجرت کرنے والے زیادہ تر پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین٬ گجرات اور گجرانوالہ سے ہوتا ہے-
 
image
حکومتِ پاکستان کے مطابق سال 2012 سے 2017 کے درمیان دنیا بھر کے ممالک سے 544,105 پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے واپس پاکستان بھجوا دیا گیا-
 
image
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں امریکہ٬ یورپی ممالک٬ ترکی٬ جنوبی افریقہ اور ملائیشیا شامل ہیں-
 
image
سال 2012 سے 2017 کے درمیان صرف کینیڈا سے 13700 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا-
 
image
غیر قانونی تارکین وطن کو سفر کے دوران خاندان کی کشیدگی٬ قرضوں اور دھوکہ دہی جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے-
 
image
غیر قانونی ہجرت کے ملک بدری کے علاوہ بھی کئی خوفناک نقصانات موجود ہیں جن میں غلام بنا لیا جانا٬ جبری مشقت لینا٬ انسانی اسمگلنگ٬ جبری عصمت فروشی وغیرہ شامل ہیں-
 
image
ملک بھر میں کئی ایسے خفیہ اور بلیک لسٹ ادارے موجود ہیں جو بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند افراد کو سہانے خواب دکھاتے ہیں اور انہیں غیر قانونی طریقے سے دوسرے ملک بھجوانے کی کوشش کرتے ہیں- اس دوران کئی افراد یا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر فراڈ کا شکار ہو کر سب کچھ لٹا بیٹھتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

It’s bred in the mindsets of people that the “first world” is where dreams come true. While developed countries are more fruitful in terms of opportunities and having a quality life, but are so the perils of establishing oneself in this part of the world. Pakistanis have been seeking asylum in foreign countries for decades now.