لوڈشیڈنگ کا لفظ سنتے ہی جس ملک نام سب سے پہلے ذہن میں
آتا ہے وہ ہے پاکستان یعنی ہمارا پیار ملک- دیگر ممالک میں رہنے والے اس
بات سے شاید ناواقف ہوں گے کہ ہمارے ہاں بجلی کی لوشیڈنگ کے دوران کیا کچھ
ہوتا ہے؟ جی ہاں پاکستان میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یا اس کے دوران کئی ایسے
عجیب و غریب کام ہوتے ہیں جو پاکستان کو دلچسپ بھی بناتے ہیں-
|
New Clock
پوری دنیا سے ہٹ کر پاکستانیوں نے اپنی ایک انوکھی گھڑی بھی ایجاد کر رکھی
ہے جو صرف تین قسم کے اوقات بتاتی ہے جو کہ یہ ہیں بجلی جانے والی ہے٬ بجلی
چلی گئی اور بجلی آگئی- پاکستانی عوام اپنے معمول کے کام اسی گھڑی کے مطابق
سرانجام دیتی ہے- |
|
Candle Light Dinner
پوری دنیا میں موم بتیوں کی روشنی میں ڈنر کا اہتمام کسی خاص شخص سے محبت
کے اظہار کے طور پر کیا جاتا ہے لیکن پاکستان واحد ایسا ملک ہے جہاں یہ خاص
ڈنر روز ہی کیا جاتا ہے اور اس میں زیادہ تر گھر کے تمام افراد شریک ہوتے
ہیں-
|
|
An Eye Is Kept On Others
ویسے گھر کے افراد ایک دوسرے کی جانب دیکھیں یا نہ دیکھیں لیکن جب بجلی
جاتی ہے تو ہر کوئی ضرور ایک دوسرے کی طرف دیکھتا ہے کہ شاید ہمارے علاوہ
کوئی دوسرا شخص اٹھے گا اور یو پی ایس کا بٹن کھولے گا٬ جنریٹر چلائے گا یا
پھر موم بتی جلائے گا-
|
|
Confusion on Eid
عید ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب پاکستان کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا جاتا
ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گا- ایسے میں ہر شہری
اس الجھن کا شکار دکھائی دیتا ہے کہ اسے عید کی زیادہ خوشی ہے یا پھر بجلی
نہ جانے کی-
|
|
New Inventions For Load Shedding
موسمِ گرما کے دوران جب بجلی نہیں ہوتی تو پاکستانی عوام ہاتھوں سے تیار
کردہ ان پنکھوں کو اہمیت دینے لگتی ہے اور کیونکہ یہی اس وقت ان کے کام آتے
ہیں اور انہیں ہوا فراہم کرتے ہیں- یوں ان پنکھوں کو بھی عزت بخشی جاتی ہے-
|
|
Candles Get Fame
عام طور پر موم بتیاں خوشی کے موقعوں پر خریدی جاتی ہیں جیسے کہ سالگرہ
وغیرہ- لیکن پاکستان میں اس چیز نے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زیادہ مقبولیت حاصل
کی ہے-
|
|
3G Really Helps
اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو آپ کو ہر چیز کے بارے میں آگہی ہونی چاہیے-
بھلا ہو ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کا جنہوں نے لوڈشیڈنگ کے دوران بھی
پاکستانی عوام کو انٹرنیٹ سے جدا ہونے نہیں دیا- موبائل میں موجود تھری جی
اور فور جی کی سروسز لوڈشیڈنگ کے دوران کا تکلیف دہ وقت گزارنے میں مددگار
ثابت ہوتی ہیں- |
|