ماں کا مُقام

دنیا میں ہم کسی بھی معاشرے پر نظر ڈالیں ماں کا کردار ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔اللہ نے بھی ماںکی اہمیت کو روزِروشن کی طرح واضع کیا اِس بات کا اندازہ اِس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھدی ہے ۔ لیکن آج کے معاشرے میں ماں جب بوڑھی ہوجاتی ہے اُس کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ قابلِ افسوس ہے۔

اِس بات سے کسے کوبھی انکار نہیں کہ انسان کی پہلی درسگاہ ماہ ماں کی گود ہوتی ہے بدنصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو اس درسگاہ سے محروم ہوتے ہیں کیوں کہ جس طرح ماں کا دودھ بچے کے لیے ایک مکمل غذا ہوتا ہے اسی طرح ماں کی تربیت بھی انسان کے لیے ایک مکمل تربیت ہوتی ہے ماں بچے کو مارتی ہے ڈانٹتی ہے اُس کے پیچھے اُس کی مامتا ہوتی ہے محبت ہوتی ہے جو کہ فظری ہوتی ہے ماںکی محبت کی برابری دنیا کی کسی بھی چیز سے بھی نہیں کی جاسکتی وہ بےمثال ہوتی ہے لازوال ہوتی ہے اور انمول ہوتی ہے۔جن لوگوں کے پاس اُن کی ماں ہوتی ہے وہ مکمل ہوتے ہیں اللہ کی مدد اُن کے ساتھ ہوتی ہےکیوکہ ماں کے دل سے ہر وقت اُن کے لیے دعا نکلتی رہتی ہے۔

اس کے برعکس جس کی ماں ناراض ہو تکلیف میں ہو وہ کبھی خوش نہیں رہ سکتا اللہ بھی اُس سے ناراض ہوتاہے وہ کتنا ہی قابل ہو اپنے پیشے میں کتناہی ماہر ہو سب بیکار ہوجاتا ہے معاشرے میں ذلیل ہوجاتا ہے۔
یہ بات بڑے افسوس کے ساتھ لکھی جارہی ہے کہ آج جب ماں بوڑھی ہوجاتی ہے جب اُس کی خدمت کا وقت ہوتا ہے عین اس وقت ماں کو بوج سمجھا جانے لگتاہے مختلف ببانے بناکر اُس کو دارولعمام کی زینت بنادیا جاتا ہے وہ ماں جس نے نو ماہ تکلیف برداشت کر کے پیدا کیا اور اپنی ساری زندگی پرورش میں گُزاردی جب اُس کی خدمت کا وقت آیا اُس کے آرام کا وقت آیا تو اولاد نافرمان ہوگئی یا اولاد کے پاس وقت نہیں رہا یہ ماں کے حق کا سب سے بڑا اِصتحثال ہے ہمیں ہمیشہ ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ماں ایک دفعہ اپنی محبت کے ہاتھوں اپنی مامتا سے مجبور ہو کر خاموش ہوسکتی ہے صبر کرسکتی ہے لیکن اللہ کو کسی کا خوف نہیں نہ وہ مجبور ہے وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ایسے لوگ جو اپنی ماں اپنی جنت کو کسی بھی وجہ سے کسی بھی دارُلعمان میں لے جانا چاہتے ہو یا لے جاچکے ہو وہ اللہ کاخوف کریں اور صبر اور شکر کے ساتھ خدمت کریں ۔اللہ ہم سب کی مددفرمائے آمین
 

Mohammad Arif Pervaiz
About the Author: Mohammad Arif Pervaiz Read More Articles by Mohammad Arif Pervaiz: 7 Articles with 3830 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.