ماں ایک عظیم مثال

ماں کی قدر کرنا ہر کسی کی بس کی بات نہیں ہے۔

ماں ہمارے لیۓ اللہ کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جس کے لیۓ
”حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میری ماں مجھے آواز دیتی اور میں نماز پڑھ رہا ہوتا تو میں نماز توڑ کر اس کا جواب دیتا“
ماں تو وہ ہستی ہے جس کے لیۓ کہا گیا کہ
”ماں کے قدموں تلے جنت ہے“
اور کہا گیا کہ
” ماں کو اف تک نہ کہا جاۓ “

عورت ایک ہی وقت میں بے شمار رشتوں کو نبھاتی ہے وہ ایک ہی وقت میں بیٹی،بہن ،ماں ہوتی ہےاور وہ اپنے تمام رشتوں کو بہت خوشی سے نبھاتی ہے اگر ہم ایک گھر کی مثال لیں تو ہمیں یہ معلوم ہو جاۓ گا کہ ایک ماں کا گھر میں کیا کردار ہوتا ہے ماں اپنے پورے گھر کو سنبھالتی ہے بلکہ اپنے بچوں کی اس طرح حفاظت کرتی ہے جیسے ایک مرغی اپنے پروں میں اپنے بچوں کو چھپالیتی ہے۔ صحیح کہا جاتا ہے جیسی ماں ویسے بچے کیونکہ اصل تعلیم ماں کی ہوتی ہے بچہ جب بولنا بھی نہیں جانتا اس وقت سے بچہ علم حاصل کرنا شروع کر دیتا ہے وہ بچہ وہی زبان بولتا ہے جو اس کی ماں بولتی ہے اگر ماں عربی زبان بولتی ہو گی تو بچہ عربی بولنا شروع کرے گا اگر ماں اردو بولتی ہو گی بچہ اردو بولے گا ماں کے بات کرنے ان کے چلنے،پھرنے کام کرنے کا انداز یہاں تک کے ان کے کھانےکا انداز بھی بچہ اپناتا ہے ہم یوں سمجھ سکتے ہیں بچہ ابتاٸ تعلیم اپنی ماں سے حاصل کرتا ہے اور وہی حاصل کیا ہوا علم اس بچے کی پہچان بنتا ہے -

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں اگر ہم امریکہ کے ایک گھر کی بات کریں تو ان کے پاس دن میں اتنا وقت بھی نہیں ہوتا کہ وہ اپنی ماں کو تھوڑا وقت دے سکیں اس لیۓ انہوں نے ایک دن متعین کر لیا کہ اس دن ماں کو وقت دیں گے ان کے پاس اتنا بھی وقت نہیں کہ وہ ان کی خدمت کر سکیں ان کی دعاٸیں لے سکیں بلکہ ان کو اولڈ ہاٶس میں ڈال دیا جاتا ہے اور وہ وہاں رہتے ہیں جن بچوں کو پال کر بڑا کرتے ہیں وہی بچےان کو خود سے دور کرتے ہیں اور اب پاکستان میں بھی یہ اولڈ ہاٶس سسٹم چلنا شروع ہو گیا ہے۔ ایک ماں جیسی عظیم نعمت جس کی خدمت کر کے ہم جنت کو پاسکتے ہیں اس ماں کی قدر کرکے ہمیں دنیاوآخرت میں عزت ومرتبہ مل سکتا ہے ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہٸے اپنے قیمتی وقت کی قدر کرنی چاہیے۔

 

Sameera siddiqui
About the Author: Sameera siddiqui Read More Articles by Sameera siddiqui: 8 Articles with 11597 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.