موہے عشق نچایا کر تھیا تھیا (تیرہویں قسط).

عید کا دن صبا کے لیے بے حد خوشیاں لے کر آیا تھا. صبا نے صبح اٹھ کر شیر خورمہ تیار کیا. ساتھ اس نے چنا چاٹ،دہی بھلے تیار کرکے ڈائننگ ٹیبل سجا دی.جب عمران عید کی نماز پڑھ کر واپس آیا تو صبا اس کے پسندیدہ ملبوس میں ہنستی مسکراتی تیار اس کے سواگت کے لیے کھڑی تھی. عمران نے اس کو عید مبارک کہا اور اس کو عیدی کے ساتھ ساتھ ایک ڈائمنڈ بریسلٹ بھی پہنایا. ناشتے کے بعد انہوں نے سارا دن ساحل سمندر پر گھومتے پھرتے گزارا. رات کھانا کھانے کے بعد وھ دونوں گھر لوٹے. صبا عمران کا پیار اور اس کی توجہ پاکر شاداں و فرحاں تھی. اس کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وھ کوئی بہت حسین سپنا دیکھ رہی ہے. وھ دل ہی دل میں اللہ سے دعا کرتی کہ اگر یہ سپنا بھی ہے تب بھی اس کی عمر بھر آنکھ نہ کھلے.
اگلے دن عمران نے صبا کو سرپرائز دیا کہ وہ ہنی مون کے لئے سوئزر لینڈ جا رہے ہیں.

ایک مہینے میں انہوں نے سوئزر لینڈ، اٹلی ،پیرس اور لندن کا چپہ چپہ چھان مارا. وہ جہاں بھی گئے وہاں سے عمران نہ صرف اس کو شاپنگ کرواتا بلکہ وھ وہاں سے اینٹیکس اور سورنئیرز بھی خریدتے. بارہا جگہ پر لوگوں نے روک کر ان کی خوبصورت جوڑی کو سرایا. انہوں نے لوگوں سے درخواست کرکے ہر جگہ اکٹھی تصاویر بھی بنوائیں. صبا کا حسن اس ایک ماہ میں اور تابناک ہوگیا تھا. اس کے وجود سے ایسے لگتا تھا جیسے خیرھ کن شعاعیں نکل رہی ہوں. عمران کی محبت نے اس کا چہرہ شاداب کردیا تھا.

ایک مہینے کے بعد وہ واپس اپنے گھر پہنچے. تو صبا آتے ساتھ صفائی پر جٹ گئی ۔اگلے روز سے عمران نے اپنا ہاسپٹل کو جوائن کرلیا۔ صبا گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر ابھی نہا کر نکلی تھی۔ اچانک دروازے پر گھنٹی بجی ۔اس نے گھڑی کی طرف دیکھا تو ابھی صرف چار بجے تھے۔وہ دل ہی دل میں مسکرائی ۔

اچھا تو آج ڈاکٹر صاحب کا دل ہاسپٹل میں نہیں لگا۔اس نے مسکرا کر دروازہ کھولا مگر آگے کھڑے لوگوں کو دیکھ کر اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔
(باقی آئندہ )۔

Mona Shehzad
About the Author: Mona Shehzad Read More Articles by Mona Shehzad: 168 Articles with 282263 views I used to write with my maiden name during my student life. After marriage we came to Canada, I got occupied in making and bringing up of my family. .. View More