انسان کو اس دنیا میں بھیجنے کا مقصد صرف اس کا اپنی ذات
کے لیے زندہ رہنا نہیں بلکہ خلق خدا کے ساتھ بھلائی اور باہمی تعلقات کو
استور کرنے علاوہ پرامن طور پر زندگی گزارنا بھی شامل ہے۔ دنیا میں انسان
کو ملنے والی بیش بہا نعمتوں پر اس دینے والی پاک ذات کا شکر بجا لانا بھی
انسان پر لازم ہے جس پاک ذات نے ہمیں اپنے بے بہا خزانوں سے نوازا ہے ،
ہمیں عقل اور شعور دے کر علم حاصل کرنے اور کچھ سیکھنے کے قابل بنا کر اس
کائنات پر غور فکر کرنے کے لیے علم عطاء کیا ہے ، انسان اسی علم کی بنیاد
پر کانئات میں کھوج لگاتا گیا اور نئی نئی چیزیں دریافت کر کے دنیا میں
انسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتا گیا ، ایک انسان کادوسرے انسان کے لیے
آسانی پیدا کرنا جو سب سے بڑی بھلائی اور نیک عمل ہے۔
آسانی صرف یہ نہیں کہ آپ نے کوئی چیز یا آوزار بنا کر دوسروں کے لیے آسانی
پیدا کر رہے ہیں ، بلکہ کسی کے ساتھ آسانی پیدا کرنا یہ بھی ہے آپ کسی کی
مدد کر دیں، آپ کسی کام میں مخلوق خدا کی رہنمائی کردیں جس کے بارے میں آپ
علم رکھتے ہوں ، طاقت اور عہدہ رکھتے ہوں۔کسی قوم کے زندہ کہلانے کی سب سے
بڑی دلیل یہ سمجھی جاتی ہے کہ اس کے باشندوں کے دل میں انسان سے دوستی اور
بھلائی کے بلند ترین جذبات موجود ہوں۔ جب ہمارا دین اسلام ایک دوسرے کے
ساتھ بھلائی کی بار بار تاکید کرتا ہے ، آپ جب ایک دوسرے سے ملتے وقت "اسلام
علیکم " اور " وعلیکم سلام" کہتے ہیں تو اس ایک ہی مثال کو لے لیں جس میں
ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے سلامتی کی دعا کرتا ہے ، اسی طرح دین اسلام
قدرت رکھنے والے ہر شخص کو خیر کی طرف آنے کی دعوت عام دیتا ہے اور یہ دعوت
عام کسی بھی مالدار ، عہدہ رکھنے والے ، علم والے ، غریب ،مزدور،تاجر،زمیندار،
شاگرد، استاد، عورت، مرد، بوڑھا،اندھا،کمزور یہ سبھی نیکی کا کام کر سکتے
ہیں۔ مال دولت معاشرے میں نیکی اور بھلائی کے کام کرنے میں اسکے لیے رکاوٹ
نہیں بنتے کہ اسلام میں ایسا کوئی انسان نہیں پایا جاتا جو کسی نہ کسی
طریقے سے بھلائی کا کام نہ کر سکتا ہو۔
حضور اکرم ؐنے ارشاد فرمایا کہ نیکی کیا ہے ’’نیکی صرف مال ہی خرچ کرنے کا
نام نہیں بلکہ ہر وہ کام بھلائی کا کام اور صدقہ ہے جس سے انسانوں کو فائدہ
پہنچے‘‘۔نبی کریم ؐ کی یہ حدیث کہ ’’ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو دوسروں
کے لیے فائدہ مند ہو‘‘۔نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا تم جو ایک دفعہ اﷲ کی
تسبیح کرتے ہو یہ بھی صدقہ ہے کسی بھلائی کا حکم دینا بھی صدقہ ہے ،برائی
سے روکنا بھی صدقہ ہے،راستے سے کانٹے وغیرہ تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا بھی
صدقہ ہے۔دو آدمیوں میں صلح کرا دینا بھی صدقہ ہے اور اگر تم کسی شخص کو
اسکی سواری پہ چڑھنے میں مدد دو تاکہ و ہ سہولت سے چڑھ جائے تو یہ بھی صدقہ
ہے (بخاری و مسلم)
جب ہم معاشرے میں ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں تو اﷲ پاک ہمارے لیے
خیر کے دروازے کھول دیتا ہے اور اﷲ پاک ہمیں اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھتا
ہے ، اور انہیں رحمتوں کا نتیجہ ہوتا ہے کہ اﷲ پاک ہمیں معاشرے میں اعلی
منصب اور عہدے بھی عطاء فرماتا کہ ہم زیادہ سے خلقت خدا کے بھلائی کر سکیں
، جو ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی ہے
دنیا میں بہت سارے لوگ آئے اور چلے گئے ، جن کے پاس بیش بہا دولت کے حزانے
بھی تھے تو کسی کے پاس علم کی دولت تھی ، پر دنیا میں نام ان کا زندہ رہا
جو مخلوق خدا کی خدمت کر کے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ، اگر ماضی کو چھوڑ کر
موجودہ دور کی بات کی جائے تو اس دنیا میں بہت سارے لوگ اب بھی موجود ہیں
جو کسی نہ کسی صورت میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ، آج کے دور میں ہم نے
اکثر یہ دیکھا ہے کہ بڑا عہدہ ، دولت ، شہرت ، اور علم آ جانے پر لوگ میں
تکبر آ جاتا ہے ، لیکن اب بھی ایسے انسان موجودہ ہیں جو سب کچھ پا لینے
باوجود اپنے اندر انسانیت کی بھلائی کا جذبہ رکھتے ہیں ، راجن پور پنجاب کا
آخر ڈسٹرکٹ ہے جہاں پر دور دراز سے آفیسرز یہاں پر تعینات کیے جاتے ہیں ،
جن میں سے اکثر صرف اپنی تعیناتی کا وقت گزارتے ہیں جبکہ کچھ درد دل رکھنے
والے بیوکریٹس اس پسماندہ علاقے کی بہتری کے لیے بھر محنت کے علاوہ مقامی
افراد کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرتے ہوئے ان کے دل میں گھر کر جاتے ہیں۔
راجن پور کے موجودہ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ان میں سے ایک ہیں جو
عوامی خدمت اور انسانیت کے ساتھ بھلائی کی وجہ سے راجن پور کی عوام کے دلوں
میں گھر کر گئے ہیں۔ اشفاق احمد چوہدری جو کہ گزشتہ سال میں بطور ڈپٹی
کمشنر راجن پور تعینات ہوئے تھے ، سائلین کے لیے ان کے آفس کے دروازے ہر
وقت کھلے رہتے ہیں جبکہ کسی بھی عوامی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لے کر
شکایت کا ازلہ کرتے ہیں۔ میں نے تین چار ایسے معاملات میں ان کو بروقت
ایکشن لیتے دیکھا جن پر فوری ایکشن لینا از حد ضرور تھا ، ایک تو کچھ ماہ
قبل راجن پور کے کچھ علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا انسانوں کے
ساتھ جانوروں کے لیے پینے کا پانی ناپائید ہو گیا جب کسی نے اس مسئلے کی
نشاندہی کروائی تو اس پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوری نے فوری طور پر پانی
کا بندوبست ٹینکر کے ذریعہ کروایا جو وہاں کی مقامی آبادی کو بروقت اور مفت
فراہم کیا گیا ، انہوں محکمہ انہار کو فوری طور پر نہر میں پانی چھوڑنے کے
احکامات کے ساتھ واٹرسپلائی کی مرمت کے لئے گرانٹ بھی جاری کر دی جس پر
ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا۔
اشفاق احمد چورہدی راجن پور میں کسی بھی ہنگامی صورت حال یا حادثے کے سبب
بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں جائزہ لیتے ہیں اور ہسپتال میں زخمیوں
اور مریضوں کی عیادت بھی کرتے ہیں۔ اکثر میں سوشل میڈیا کے ذریعہ میں نے
دیکھا کسی بھی روڈ ایکسڈنٹ کے کی صورت میں رات کو دو بجے بھی ہسپتال میں
مریضوں کی خریت دریافت کر رہے ہوتے ہیں۔ جبکہ موجودہ ماہ رمضان میں حکومت
کی طرف سے سستے رمضان بازار راجن پور میں بھی لگائے گئے ہیں جن کے انتظامات
ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے بروقت مکمل کروائے ہیں جبکہ ان
سستے رمضان بازاروں میں عوام کو تمام تر سہولیات دی جاری ہیں جن سے یہاں کی
عوام مستفید ہو رہی ہے -
اشفاق احمد چوہدری جہاں انسانیت سے بھلائی اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں
وہیں اہل قلم اور قلم سے محبت اور دلی لگاؤ بھی رکھتے ہیں وہ خود بھی بہت
اچھے مفکر اور اہل علمہونے کے ساتھ وسیع علم رکھنے والے ہیں ۔ اس دنیا میں
انسان کا نام اس کے عہدے اور دولت کی وجہ سے زندہ نہیں رہتا بلکہ اس کا نام
دوسروں کے ساتھ اچھائی اور بھلائی کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہتا ہے ایسے لوگ
جہاں بھی جاتے ہیں اپنی بھلائی اور مخلوق خدا سے محبت کی خوبصورت یادیں
چھوڑ جاتے ہیں اﷲ پاک ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی کرنے اور آسانیاں
پیدا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے امین |