مسیحا کا استقبال (سو لفظوں کی کہانی)۔

آج جنت خوب سجی ہے۔ خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی تعالی عنہ نےحوروں کو ہدایت دی ہے کہ محل جنت کو خاص مہمان کے لئے آراستہ کیا جائے ۔جمعہ مبارک کا دن ہے اور رمضان کا مہینہ ہے ۔غزہ سے رزان النجار کی سواری چلی ہے ۔ بائیس سالہ مسیحا جو نہتی مسیحائی کرتے کرتے زندگی کو خیر باد کہہ آئی ۔ اس کی سواری اٹھی ۔وہ آج دلہن بنی ہوئی ہے ۔اس کے بدن پر عروسی لباس نہیں بلکہ اپنے زخموں سے بہتے خون میں تر بتر لباس ہے۔ اس نے پلٹ کر دیکھا اور بولی :
اس دور کا صلاح الدین ایوبی کہاں ہے؟۔
 

Mona Shehzad
About the Author: Mona Shehzad Read More Articles by Mona Shehzad: 168 Articles with 263547 views I used to write with my maiden name during my student life. After marriage we came to Canada, I got occupied in making and bringing up of my family. .. View More