عورت ذات

ہماری ضرورت پوری ہونے کے بعد گندی نالی کا کیڑا ؟؟ ہماری پیاس بُجھانے کا ذریعہ ؟؟ ہماری گندی گالیوں کا نشانہ ؟؟ ہمارے اشاروں پر ناچنے والی کٹھ پتلیاں ؟ ہمارے غصہ کے آگے بےبس رہنی والی گڑیا ؟ یا ہمارا مان ہماری عزت ہمارا سہارا ہمارا بھروسہ ہمارا یقین ہمارے آنگن کا پھول ہمارا فخر؟ ڈاکٹر شاکرہ نندنی

عورت کی کتھا

عورت ذات کیا شے ہے؟ ہم عورت ذات کو کس لیے استعمال کرتے ہیں ؟؟ صرف اپنی ضرورت کے لیے صرف اسکے جسم کا استعمال صرف اسکی خوبصورتی معنی رکھتی ہے۔ ہمارے لیے یا اسکی Body Fitness پر ہم اپنا دل ہار بیٹھتے ہیں ، اور اسے پاک محبت کا نام دیتے ہیں ؟؟ ہماری سوچ بس یہیں تک محدود کیوں رہتی ہے کہ اگر ایک لڑکی کسی کے ساتھ Relation میں ہو تو اسکا کردار گندہ ہے، وہ بد کردار لڑکی ہے، اسکی پرورش گندی ہوئی ہے، اور گندی ذہنیت کی لڑکی ہے اور اگر وہی لڑکی ہمارے ساتھ Relation میں ہو تو اس سے اچھی لڑکی کوئی نہیں ، اور اس سے پاک کردار جیسی ہے ہی کوئی نہیں ۔۔۔ ؟؟؟

جہاں ہم اپنوں کے لیے صاف من، اور پاک دامن ہوتے ہیں، وہاں ہم کسی غیر کے لیے اپنا گھٹیا پن کیوں دکھاتے ہیں ؟ اور اسے کھوکھلے جسم کی طرح کیوں سمجھتے ہیں کہ جس میں روح نام کا کوئی وجود نہیں ؟؟ عورت ایک جسم سے بڑھ کر بہت کچھ ہے، ہم کیوں اسے اپنی ضرورت بنا کر، استعمال کر کے، اور پھر گندگی کی طرح کہیں پھینک دیتے ہیں ؟ اپنی پیاس بجھنے کے بعد ہم کیوں اُسے گندی نالی کا کیڑا سمجھنے لگتے ہیں ؟ یا ہم ایک کھلونے سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے اسکو ؟؟ کہ جیسے بچہ ایک کھلونے سے کھیلتا ہے، اور پھر وقت آنے پر وہ کھلونا ٹوٹ جاتا ہے، اور بچہ اس سے کھیلنا چھوڑ دیتا ہے ، اور آخر میں اسے پھینک دیتا ہے کہ وہ کھلونا اب اسکے کسی کام کا نہیں، کیا ہمارے ہاں عورت جب بیوی کے روپ میں ہو تو اسکی اس وقت قدر ہوتی ہے جب وہ کوئی دو، چار پیسے کمانے والی ہو ۔۔ ؟ اسکی عزت صرف اس بات پر آ کر کیوں رُک گئی ہے کہ اسکا پڑھا لکھا ہونا، اور کما کر دینا ضروری ہو ؟ ہم اپنے جاننے والوں کے لیے تو سخت اصول پسند بنتے ہیں پردے کے لحاظ سے ، مگر وہی کسی غیر کے لیے ہم ان اصولوں کو لاگو کیوں نہی کرتے ، اور کسی کا open Face دیکھنے کا جنوں ہمارے سر اتنا چڑھ جاتا ہے کہ اسکو دیکھنے کے لیے ہم کسی کی حد تک جا سکتے ہیں..

اور اگر اس لڑکی کا چہرہ نا دیکھ پاۓ تو گھناونے الزام لگانے میں سب سے آگے ہم ہوتے ہیں، اور اسے کے کردار کو داغ داغ کرنے میں لطف اندوز ہوتے ہیں ۔۔۔ کبھی عورت کی روح کو چھو کر محسوس کیا ہے، کبھی اسکے من میں اتر کر جھانکا ہے، اور اس کے منہ سے ان کہی بات کو سمجھ پایا ہے، اسکی افسردگی میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے، اسکی آنکھوں میں چھپے ہوۓ سوالوں کو پڑھا ہے، اسکے لہجے کی کڑواہٹ کے پیچھے وجہ تلاش کی ہے، اس کی خاموشی کے پیچھے انکہے لفظوں کو چانچا ہے، اس کے چہرے پر پڑنے والے جھریوں کے نقش دیکھے ہیں، اسکی زبان سے نکلنے والے جملوں کو ٹٹولا ہے ، اس کی سخت اور ٹھنڈی آہوں کو نگل کر دیکھا ہے ، دردوں اور دکھوں میں دھسے ہوۓ اسکے دل کو پرکھا ہے شاید بلکل ہی نہیں ؟؟ ہر عورت_ذات ویسی نہیں ہوتی جیسا لوگ سوچتے ہیں ، بس لوگوں کی سوچ میں انکے ظرف کا…ان کی تربیت کا فرق ہوتا ہے۔۔۔۔ ذرا سوچیئے…

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 359 Articles with 257583 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More