ہماری زندگی میں ہسانےاور مسکراہیٹں بکھیرنے کا عمل اگر
کوئی کرتا ہے تو چند لمحوں کے لیئے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ دنیا کے
غموں.پریشانیوں سے وقتی نجات مل گئی ہے ماضی کے مقبول ترین ٹی وی پروگرام
ففٹی ففٹی جس نے کامیابیبوں کے جھنڈے گاڑے آج بھی اس کامیڈی سریل کے
کرداروں کو ہم بھلا نہیں سکے ہیں اسمعیل تارا.زیباشہناز.بشری' انصاری. معین
اختر.کے ساتھ ایک اور کردار ماجد جہانگیر کا بھی تھا اس کردار نے اپنے
منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے دلوں پر راج کیا ماجد جہانگیر نے اپنی بے
ساختہ مزاحیہ اداکاری سے ہمارے زندگیوں کے گرد قہقے بکھیرے لیکن آج نہ
کیوں ان قہقہوں کے پیھچے چھپے درد کو یہ دنیا دیکھ نہیں سکی اس سے زیادہ
اور بے حسی کیا ہوگی کہ اپنےوقت کے اس کامیڈین لیجنڈ کو اپنے فالج کے علاج
کے لیئے دنیا کے سامنے آنا پڑا اور اپنی بے بسی کا اظہار گاڑی پر اپنے
فالج کے علاج کا بینر سجائے ارباب اختیار اور اس معاشرے کی بے حسی کو
امتحان لےرہی ہے اپنے وقت کے اس مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر جو چہروں پر
مسکراہٹ سجانے کا سبب بنے آج انکے چہرے پر ہم سب ملکر مسکراہٹ لانے کا سبب
بن نہیں سکتے کیوں اس اداکار کا علاج یہ ارباب اختیار نہیں کراسکتے ؟ ہمارے
معاشرے کی بے حسی کی لاتعداد مثالیں ہمارے گرد موجود ہیں کس طرح ہمارے
فنکار انتہائی کمپرسی کی حالت میں اس دنیا سے چلے جاتے ہیں اور ہم فقط
تعزیت کے چند الفاظ کہہ کر اپنا فرض ادا کردیتے ہیں میں نے جب گزشتہ دنوں
اس مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کو گاڑی پر بینر لگاکر اپنے فالج کے
علاج کے لئیے ارباب اختیار کے ضمیر کو جگاتے ہوئے دیکھا تو آنکھوں میں
آنسو آگئے جس اداکار نے ساری ہم سب کو ہسانے میں اپنی عمر لگادی آج وہ
اپنے فالج کے علاج کے لیئے سڑکوں پر اشہار بنا ارباب اختیار اور ہمارےبے حس
ضمیروں کو جگانے کی کوشش کررہا ہےماجد جہانگیر سے جب میری بات ہوئی تو
اندازہ ہوا کہ انکے قہقہوں کو سب نے دیکھا لیکن انکے درد کو محسوس کرنے میں
ہم سب ناکام نظر آئے ماجد جہانگیر سے بات چیت میں واضع طور پر ارباب
اختیار سے نہ ملنے کاگلہ محسوس ہوا میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ماجد
جہانگیر جیسے اداکار جس اپنی پوری زندگی ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں سجانے
میں اپناکردار ادا کیا آج ہماری باری ہے کہ ہم اپنا کردار ادا کریں میری
گورنر سندھ۔مئیرکراچی۔سمیت تمام ارباب اختیار سے ماجد جہانگیر کے فالج کے
علاج میں اپناکردار ادا کرنے کی درخواست ہے
|