وزن کم کرنے کے فوائد پر تو ہر کوئی بات کرتا نظر آتا ہے،
لیکن بہت زیادہ وزن کم کرنے کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی
نہیں بتاتا۔ صحت مند رہنے کے لیے تھوڑا بہت وزن کم کرنا مثبت عمل ہے، تاہم
بہت زیادہ پتلا نظر آتے کے لیے انتہا سے زیادہ وزن کم کرلینا آپ کی صحت
کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بہت سخت ڈائٹنگ کے بھی ہماری صحت پر منفی اثرات پڑ
سکتے ہیں، یہاں ڈان کے توسط سے حد سے زیادہ وزن کم کرنے کے وہ نقصانات
بتائے جارہے ہیں، جن سے آگاہ ہونا آپ کے لیے بےحد ضروری ہے۔
|
ڈھلکی ہوئی جلد
بہت زیادہ جلدی وزن کم کرنے کا ایک بڑا نقصان ڈھلکی ہوئی جلد ہے، ایسا
عموماً تب ہوتا ہے جب آپ کی جلد جسم کی طرح جلدی کم نہیں ہوپاتی اور ڈھلک
جاتی ہے، اس لیے کبھی بھی بہت زیادہ تیزی سے وزن کم کرنے کی ڈائٹنگ نہ کریں۔ |
|
بالوں کو نقصان
بہت سی ڈائٹنگ میں کیلوریز کی کم مقدار لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اور یہی
وجہ ہے کہ آپ کے جسم کو صحیح غذائیت نہیں مل پاتی، جس کے باعث بال تیزی سے
ٹوٹ کر گرنا شروع کردیتے ہیں۔ کوشش کریں کہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے
جسم میں پروٹین کی مقدار کم نہیں ہونے دیں۔
|
|
جلد کو نقصان
آپ کی ڈائٹنگ جسم کو دبلا تو بنا سکتی ہے، لیکن کبھی کبھار اس طرح آپ کی
جلد اتنی تازہ نظر نہیں آتی جتنی پہلے دکھائی دیتی تھی۔ وزن کم کرنے کے
باعث غذائیت کی کمی کی وجہ سے جلد پر دانے، جھریاں اور رنگت میں تبدیلی
سامنے آتی ہے۔
|
|
قبض کی شکایت
اگر آپ طویل عرصے سے ایک ہی ڈائٹ کو فالو کررہے ہیں تو اس سے نظام ہاضمہ
میں کافی تبدیلیاں آجاتی ہیں، کوشش کریں کہ آپنے کھانے میں فائبر کی
مقدار بڑھائیں۔ پھل، سبزیاں ان سب میں فائبر زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے،
اس سے قبض کی شکایت دور ہوگی۔
|
|
سونے میں مشکل کا سامنا
آپ کو بھی روزانہ کھاتے ہیں اس کا سیدھا اثر آپ کی نیند پر پڑتا ہے، ڈائٹ
میں بار بار تبدیلی نیند پر منفی طور پر اثر انداز ہوتی ہے۔ رات کو بہتر
نیند لینے کے لیے اپنی دائٹ میں کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین شامل کریں۔ |
|