سلسے وار ناول رازی قسط نمر 17

واروار نامی تنظیم کا وجود کسی کے علم میں نہیں تھا ۔ یہ حقیقت میں کیا تھی اور کیا کر رہی تھی ۔ یہ نام بھی عجیب تھا ۔ اس نام کی حقیقت یہ تھی کہ سپر مین اپنی تمام تر قوت استعمال کر کے اسلامی احیاء کی تحریکوں کو روکنا چا ہا رہا تھا اور اس نے یہ نام اپنے اسی مشن کو دیا تھا ۔ وار میں اگر اے کے بعد آئی کا اضافہ کر دیا جائے تو پھر اس کے معنی کھل کر سامنے آ جاتے ہیں۔

یہ بظاہر تو یہ منصوبہ ان تمام ممالک کے لئے تھا جہاں پر قائم حکومت کے خلاف بغاوت ہو رہی تھی اور اسی مناسبت سے اس کانام انقلاب کے خلاف جنگ رکھا گیا تھا لیکن اصل میں یہ اسلامی احیاء کے خلاف جنگ تھی۔ سپرمین کے پالیسی میکرز نے یہ نیال جال تیار کیا تھا جس میں وہ بالخصوص عرب ممالک کو پھنسانے جا رہے تھے ۔

اس وقت کے لئے وہ بالکل تیار تھے ۔ اور اس نے کئی ایک عرب ممالک کو مشورہ بھی دے ڈالا تھا جو ان کی ’’وار‘‘ کے لئے تیار تھے ۔

کم وبیش تمام اسلامی ممالک میں اس وقت اسلامی احیاء کی تحریکیں چل رہی تھیں ۔ کہیں ان کا اثر و روسوخ زیادہ تھا اور کہیں کم تھا۔

اس اثرو رسوخ کو استعمال کرنے کے لئے اور حکومتوں کو بلیک میل کر کے ان سے اپنے مطلب کا کام لینے ارادہ سپر مین نے بہت پہلے ہی کر لیا تھا ۔ اس کے لئے اس نے ماہرین نفسیات کو ایک پینل تشکیل دیا اور انہیں یہ کام سونپا کہ وہ مختلف ممالک میں جا کر ان تحریکوں کا بغور مطالعہ کریں اور واپس آ کر بتائیں کہ ان حکومتوں سے کیسے کام لیا جا سکتا اور کتنا کام لیا جا سکتا ہے ۔

اس منصوبے کا پہلا قدم یہ تھا کہ انٹرنیشنل سیٹلائٹ چینل کھولے جائین جن کے ذریعے ان ممالک تک رسائی حاصل کی جائے اس کے بعد باقی کام بہت ہی آسان ہو جائے گا ۔ ماہرین نفسیات کی سربراہی کارنیگی کر رہا تھا۔ سپر مین نے یہ شعبہ بطور خاص قائم کیا تھا اور گاہ بگاہ اس کے کام کی نوعیت معلوم کرتا رہتا تھا ۔

اس شعبے کی سفارش پر وار منظم کی گئی اور اس مقصد کے لئے سپر مین کا صوابدیدی فنڈحاضر تھا۔ اور جہاں چاہے جیسی چاہے امداد دستیاب تھی۔
**۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔**
 

akramsaqib
About the Author: akramsaqib Read More Articles by akramsaqib: 76 Articles with 65530 views I am a poet,writer and dramatist. In search of a channel which could bear me... View More