دنیا کا پہلا ونڈ فری ائیرکنڈیشنڈ پاکستان میں متعارف٬ حیرت انگیز فیچر

ملک کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ سام سنگ پاکستان نے دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اس جدید ڈیزائن میں خصوصی ونڈ فری کولنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز صارفین کو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بغیر گھر کے اندر ٹھنڈا ماحول اور توانائی کی بچت فراہم کرے گی۔
 

image


اوصاف کے مطابق ونڈ فری روم ایئر کنڈیشنر میں دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر استعمال کیا گیا ہے۔ ایئر کنڈیشنر درجہ حرات کو کنٹرول کرنے والے ونڈ فری گڈ سلیپ موڈ پر مشتمل ہے جو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بہاؤ کے بغیر رات کی بہتر نیند کیلئے مثالی ماحول پیدا کرتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا 21000 مائیکرو ایئر ہولز کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔

دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر روائتی ماڈلز کے مقابلے میں 72 فیصد توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایئر کنڈیشنر بار بار آن آف کئے بغیر مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے لہذا یہ خاموش، زیادہ پائیدار اور موثر ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل کولنگ موڈ ہوا کو فوری طور پر ٹھنڈا کرتا ہے اور خودکار طریقے سے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے ونڈ فری موڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

8 پول ڈیجیٹل انورٹر ٹیکنالوجی ہوا کو 43 فیصد جلدی ٹھنڈا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کا منفرد ڈیزائن کمرے میں ہوا کو بے مثال طریقے سے پھیلاتا ہے۔ حیران کن ’’سمارٹ ہوم‘‘ کی خصوصیت صارفین کو وائی فائی کی حامل ایپلی کیشن کے ذریعے ایئر کنڈیشنر کو کنٹرول کرنے اور شیڈول آپریشنز کے قابل بناتی ہے۔

یہ صارفین کو ایئر کنڈیشنر کو چلانے، مانیٹر کرنے اور بجلی کے استعمال کو محدود کرنے کے بارے میں لائیو فیڈ بیک بھی فراہم کرتا ہے۔ اس ایئر کنڈیشنر کے ’’ایزی فلٹرز‘‘ صاف اور صحت افزاء ہوا کو برقرار رکھتے ہیں جو مٹی، خطرناک اجزاء اور الرجری کو ہوا میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔

اس میں شامل Ionizer نقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کو 99 فیصد تک کم کرتا ہے۔’’ایزی فلٹر پلس‘‘ باہر اوپر کی جانب نصب کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کور کو کھولے بغیر آسانی سے باہر نکال کر صاف کر کے دوبارہ لگایا جا سکے۔
 

image


یہ اینٹی بیکٹیریل کوٹنگ فلٹرز دھول، ہوا میں موجود اجزاء اور الرجیز کو روکتے ہیں۔ سام سنگ کے ایئر کنڈیشنر طویل المدت کارکردگی کے حصول کے قابل ہیں، ان میں شامل ’’ٹرپل پروٹیکٹر پلس‘‘ وولٹیج اسٹیبلائزر کے بغیر اوور لوڈ کو روکتا ہےجبکہ یہ ایئر کنڈیشنرز سخت ماحولیاتی حالات کو برداشت کر سکتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے صدر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ کنزیومر الیکٹرانکس کے مابین جدت سام سنگ برانڈ کے وعدے کی بنیاد میں موجود ہے اور یہ مصنوعات ہمارے فلسفہ کی علامت ہیں۔

دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر گرم موسم میں کم ٹھنڈک اور بجلی کے زائد بلوں کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ یہ غیر معمولی کولنگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کی ضمانت بھی دیتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The new air conditioners have integrated Samsung’s exclusive Wind-Free™ Cooling technology into its design – providing customers with a cooler indoor climate and optimal energy efficiency without the discomfort of direct cold airflow. The Wind Free Room Air Conditioner packs in the world’s first 8 Pole series and Anti corrosion Durafin condenser, especially designed for Pakistan’s harsh climatic conditions.