پانچواں حصہ ۔بچوں کے لئے وقت نکالیں/فیملی ٹائم/آج کی بات!

بسلسلہ بچوں کی اچھی تربیت.

چوبیس گھنٹوں میں اپنے بچوں کے لئے کچھ وقت ضرور رکھیں۔ضروری نہیں کہ اس کے لئےکسی فیملی پارک میں جائیں یا کسی ہوٹل میں جا کر کھانا کھائیں۔ فیملی پارک میں جانا یا ہوٹل میں کھانا ہفتہ میں،مہینہ میں یاپندرہ دن میں ایک بار ہو سکتا ہے۔ فیملی ٹائم تو گھر میں کسی بھی وقت ، جب سب اکٹھے ہوں، کیا جا سکتا ہے۔ اس کو اس طرح ضروری کر لیں جیسے ہم ناشتہ یا کھانا کھاتے ہیں۔ یہ کام شام کی چائے پر ہو سکتا ہے یا رات کے کھانے سے پہلے یا بعد میں یہ activity تیس منٹ کی ہو سکتی ہے۔ اس میں صرف تعمیری گفتگو کریں ۔کسی کی شکایت کریں نہ سنیں ۔ اس پروگرام کا نام رکھیں “آج کی بات”۔ آج کی بات کا ایک انچارج ہو جو سب کی بات سن کر نتیجہ بھی نکالے کہ آج کی بات کا یہ پہلو نمایاں ہے۔آج کی بات کا انچارج مختلف سوال بھی کر سکتا ہے ایسا کرنے سے نہ صرف بچوں میں اعتماد پیدا ہو گا بلکہ ان کی قائدانہ صلاحتیں (leadership qualities)سامنے آئیں گی۔ آج کی بات کا اگلے دن کا موضوع (topic)ایک دن پہلے بتایا جا سکتا ہے تا کہ بچےاور بڑے تیاری کر کے آئیں ۔اگر گھر پر وقت نہیں مل سکا ،آپ نے کہیں جانا ہے ،آپ کی اپنی گاڑی ہے تو اس میں دورانِ سفر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں ! بچے سب سے بڑی (investment) ہیں ، ہم ان بچوں پر پیسہ خرچ کرنے کے لئے گھنٹوں لگاتے ہیں مگر ان کے ساتھ بیٹھنے کا وقت نہیں نکال سکتے۔ بچوں کے لئے وقت نکالیں یقیناً فائدہ ہو گا۔ (طارق جاوید مشہدی)

Tariq Javed Mashhadi
About the Author: Tariq Javed Mashhadi Read More Articles by Tariq Javed Mashhadi: 24 Articles with 26218 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.