فیصلہ( مائکروفکشن)

لاکھوں آنکھیں ٹی وی کی اسکرین پر اس منظر کو دیکھ رہیں تھیں.
ایک زوردار شاٹ.....اور کھلاڑی تیزی سے اڑتی ہوئی گیند کی طرف جھپٹا....
پر یہ کیا گیند اسکے ہاتھوں سے پھسل گئی.
کیسے ..؟تجسس بھری نگاہیں ایکشن ری پلے بار بار دیکھنا چاہتیں ہیں.
تیزی سے دوڑتا کھلاڑی جیسے ہوا میں اڑتا ہوا گیند کی جانب بڑھا پر وہ ہاتھوں سے چھوتی ہوئی نکل گئی
سبھی کو کھلاڑی کی مضبوط گرفت سے دلچسپی ہے بچ نکلنے والی گیند کی ہمت پر داد کون دے ؟......
ایک بار....دو بار ....یا دس بار
ہر بار وہ ایک گیند بنتی پر کب تک بچتی اور کس سے کھلاڑی کے مضبوط پنجے سے یا کیچڑ سے...وہ ہانپ رہی تھی آخرکار اس نے بیچ کا راستہ چن لیا.اور کھیل ختم کردیا.

 

Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 96630 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More