انتخابی فارم میں تبدیلی کی نوعیت اور غیر محتاط فتوے

مسلم انتخابی فارم میں’’ قسمیہ حلف دیتا ہوں‘‘ کی جگہ ’’ اقرار کرتا ہوں‘‘ کے الفاظ ، بقول مفتی منیب الرحمن ایمان و کفر کا مسئلہ نہیں تھے۔ ڈھائی ماہ تک ، حکومتی، سیاسی اور مذہبی قا ئدین، سب لا پروا اور خاموش تھے۔ فارم قومی سے منظور ہوکر سینٹ گیا جہاں لیگ نے درستگی کی حمایت اور پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے مخالفت کی۔

5 اکتوبر کو الفاظ بحال ہوئے، یوم تشکر کے بعد دھرنا ہوا۔ غداری،گستاخی، قادیانی اورکفر کے آزادانہ فتوے جاری ہوئے۔شہادتیں ہوئیں۔ جوتے فائرنگ کے واقعات ہوئے، غیر مہذبانہ انداز متعارف ہوا اور عوامی پذیرائی کے مظاہرسامنے آئے۔ جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی حلف نامہ درستی کی پارلیمانی کوششوں سے چشم پوشی برتی گئی۔ تاثر دیا گیا کہ حکومت نے آئین میں تبدیلی کی ہے اور ختم نبوت کا قانون ختم کر دیا ہے۔ جبکہ تبدیلی، الیکشن فارم میں تھی۔یہ بھی کہا گیا کہ فارم سے ختم نبوت کی شق ہی ختم کردی گئی ہے جبکہ یہ ختم نہیں ہوئی تھی اور پاکستان میں کوئی، ’’ ختم نبوت کا قانون‘‘ نہیں ہے اور کسی قانون میں ختم نبوت سے انکار کی، سزا نہیں ہے۔ کسی غیر مسلم و قادیانی پر الیکشن لڑنے پر پا بندی نہیں ہے۔ شاید ایسی مثال بھی نہ ہو کہ کسی غیر مسلم یا قادیانی نے مسلمانوں کا فارم بھر کر، الیکشن لڑا ہو۔تاہم دھوکہ دہی روکنے کے لیے مؤثر قانون ضروری ہے۔

ممکن ہے کہ متنازع تبدیلی ایک یا دو افراد کی ’’ با مقصد اور دانستہ حرکت‘‘ ہو، مگر پوری حکومت، اپوزیشن،پارلیمنٹ یا کمیٹیوں کے تمام ارکان کو بغیر کسی احتیاط کے، غدّار،قادیانی اور کافر قراردیا گیا۔

عدالتی حکم پر ظفر الحق رپورٹ سا منے آئی۔ جس پر تحریک نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ۔ رپورٹ میں خیال ظاہرکیا گیا ہے کہ فارموں کو آسان بنانے کے دوران الفاظ کی ردو بدل ہوئی۔رپورٹ میں کہیں بھی، Mistake (غلطی ) یا ) conspiracyسازش( کا لفظ استعمال نہیں ہوا۔

عدالتی فیصلہ آیا ۔ فیصلے میں راجہ رپورٹ کے تحت، متعلقہ کارروائیوں کو بیان کیا گیا ۔ ردّو بدل کو ) (deliberate and motivatdکوشش قراردیا ہے اور پلاٹ کو بے نقاب کرنے میں ارکان کی ناکامی کو بیان کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اس کی ذمہ داری کسی ایک شخص،پارٹی یا گروہ پر ڈالنا مشکل ہے۔ عدالتی فیصلے سے سوال نے جنم لیا کہ کیا تبدیلی کی نوعیت ، ایسی مذہبی یا قانونی غلطی یا جرم قرار نہیں پاتی کہ جس پر عدالت کسی کو کوئی سزا سناتی۔

moinnoori
About the Author: moinnoori Read More Articles by moinnoori: 10 Articles with 13705 views Ex- Rukun of ATI
Complier of a book on students politics name "ANJUMAN TALABA-E-ISLAM: NAZARIYAT, JIDDOJEHED, ASRAAT" AND HAFIZ MUHAMMAD TAQI
.. View More