شکست ِفاش

سب ایسے ہی ہیں پاکستان میں ۔ مفروضوں پر مبنی فیصلوں کو نہیں مانتے ۔۔
کوئی ایسا عقلمند ہوگا جو اپنی ہی سازش کو اپنے ہی ملک کے چینلز پربے نقاب کرے گا۔۔ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ اس سازش کو بے نقاب کریں ۔ پاکستان میں انقلاب کا یہ ہی راستہ ہے ۔۔ پوری قوم پاکستانی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہم پاکستان کی بقا چاہتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہے تو ہی حالات سازگار رہتے ہیں ۔ ا

ّالیکشن ٢٠١٨ آئی ایس آئی بمقابلہ را

کوئی ایسا عقلمند ہوگا جو اپنی ہی سازش کو اپنے ہی ملک کے چینلز پربے نقاب کرے گا۔ خود اپنے راز کو کھولے گا۔ خود بتائے گا کہ فُلاں ملک میں ہم نے اپنے اس بندے پر پیسے لگائے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ وہ کلبھوشن کو اپنا جاسوس نہیں مان رہے مگر نواز شریف کو اپنا ایجنٹ بھی کہہ رہے ہیں اور یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ ہم نے اُس پر پیسہ بھی لگایا ہے۔کلبھوشن کے معاملے میں اگر انڈیا کہتا ہے کہ یہ ہمارا بندا نہیں ، اقرار نہیں کرتا کہ ہم نے اس پر پیسے لگائے ہیں ۔۔ ہم نہیں مانتے ۔۔ ماننا بھی نہیں چاہیئے ۔۔ مگر ہم یہ کیسے مان لیں کہ نواز شریف پاکستان کے لئے نقصان دہ اور انڈیا کے لئے فائدہ مند ہے۔ وہ ایک جاسوس کو عالمی عدالت میں بھی تسلیم نہیں کرتا اور وزیرِ اعظم جس کے دور میں امن کی بحالی ہوئی ، دہشت گردوں کی کمریں ٹوٹیں ، دشمن کے حوصلے پست ہوئے۔ امن و امان کا قیام عمل میں آیا ۔ اداروں نے آزادی سے کام کرنا شروع کیا ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم ہوگیا ۔ ترقیاتی کام اپنے وقت پر مکمل ہوئے ۔ ملک میں کھُل کر سرکاری سطح پہ جشنِ آزادی ۔ یوم دفاع ، یوم پاکستان منائے گئے اُس پر پیسہ لگانے کا اقرار اپنے ٹی وی چینلز پہ کرواتا ہے ۔ باقاعدہ پروگرام منعقد کروا کر یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ بندہ ہمارا ایجنٹ ہے ۔ اسے ہم نے اپنا فائدہ حاصل کرنے کے لئے رکھا ہے۔ اور فلاں بندہ ہمارے نقصان میں ہے اسے حکومت میں نہیں آنا چاہیئے۔

انڈین میڈیا ہماری سوچ بنا رہا ہے ۔ مگر ہم پاکستانی ہیں مفروضوں پر مبنی فیصلوں اور سازشوں کو نہیں مانتے ۔۔۔۔پوری قوم پاکستانی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کی بقا چاہتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہے تو ہی حالات سازگار رہتے ہیں۔۔ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ادارے کی عزت ضروری ہے ۔ آپسی اختلافات ملکی معیشت اور امن و مان کی صورتِ حال پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ قوم میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے اور آزادی کے نام پر اسے جہالت کے اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے جس کی مثال ہے اب تبدیلی جماعت کے جلسوں میں خواتین کو خونخوار چیتوں سے بچانے کے لئے لوہے کے جنگلے لگائے جا رہے ہیں ۔ تمام تر دعوے جو کہ ٢٠١٣ میں کئے گئے صوبے میں تبدلی جماعت ایک بھی پورا نہ کر سکی فقط جھوٹ اور بہتان کی سیاہ ست پاکستان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔ ملکی ترقی کے لئے فی الحال ضرورت ہے صحیح انتخاب کی ۔ تمام تر سازشوں کو بس پشت ڈالتے ہوئے ملک کی ترقی کرنے والی جماعت کو ووٹ دیں ۔ پاکستان کے لئے ووٹ دیں ۔ تمام اداروں کی عزت کریں اور تمام اداروں سے معزز اداروں کو بد نام کرنے والی کالی بھیڑوں کا صفایا کر کے انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے ۔ اور احتساب کا صحیح اور خالص عمل جاری رہے۔
پس ہم اپنے اداروں کے مل کرملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دل و جان سے کام کریں اور دشمن کی سازشوں کو شکستَ فاش دیں۔
پاکستان کو عزت دو