ملک دشمن سیاستدان

ملک دشمن سیاستدان

گزشتہ دو دہایوں سے پاکستانی عوام ملک دشمن سیاستدانوں کے آگے بے بس تھی۔ عوام خاص کر کراچی کے عوام اپنے روزگار، کاروبار اور بنیادی سہولیات سے تنگ ہیں اور سیاستدانوں کو دل ہی دل میں کوسنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے۔

سنہ 2018 میں انتخابات کے نتیجہ کچھ مختلف آئے ، عوام کی جان میں جان آئی ، پاکستانی عوام بہت خوش ہوئے، حتی کی دنیا بھر میں حکومتی سطح اور عوام میں نئی بننے والی حکومت کو سراہا گیا۔

لیکن چند ملک دشمن سیاستدان اور کچھ ان کے ساتھی ایک بار پھر ملک میں انتشار پھیلا نا چاہتے ہیں۔ چور ڈاکو سیاستدانوں کے ساتھ کچھ دین کے جعلی ٹھیکیدار بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر ملک کے غدار ہیں۔ اور غدار کی سزا صرف اور صرف موت ہونی چاہئے۔ اگر ایک دو کو یہ سزا ہوجائے ، جیسے چین اور دوسرے ممالک میں اس سزا کا مثبت نتیجہ نکلا ۔ کراچی کے سیاستدانوں کو الیکشن کے اس نتیجہ سے سبق سیکھنا چاہئے اور نئی بننے والی حکومت کے کام کو آگے بڑھانا چاہئے نہ کہ حکومت سازی میں روڑے اٹکائے جائیں۔کراچی کانتیجہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ اگر اب بھی نہ سنبھلے اور اپنا قبلہ درست نہ کیا اور ملک دشمن عناصرکے ساتھ ملے تو آئندہ اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔اگر مل کر کام کریں گے تو حقوق بھی ملیں گے۔
تمام سیاسی پارٹیوں سے عوام کی درخواست ہے کہ نئی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔ اور ملک کے لئے کام کریں۔

ABDUL RAZZAQ
About the Author: ABDUL RAZZAQ Read More Articles by ABDUL RAZZAQ: 16 Articles with 9069 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.