ارض پاکستان

14 اگست 1947 کو وجود میں انے والا یہ ملک پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے.آسان الفاظ میں کچھ علم رکھنے والے لوگ یہ کہتے ہیں کے یہ الله کے رازوں میں سے ایک راز ہے.اگر تھوڑا غور کیا جائے تو ہمیں یہ راز سمجھنے میں آسانی ہو سکتی ہے مثال کے طور پے دنیا کے اتنے اسلامی ممالک ہیں لیکن دنیا میں اسلام دشمن پاکستان سے ڈرتے ہیں.میں زید حامد کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کے غزوہ ہند میں ہندوستان کو مسلمان فوجوں کی فتح کرنی کی جو حدیث میں بشارت ہے یہ الله کا کرم بھی ہمارے حصے میں ہے.

اس ملک کے بننے ک دن سے لے کر ہر چھوٹی سے چھوٹی سی چیز حیرت انگیز ہے اتنے اتفاق ایک ساتھ ہونا ناممکن سی بات ہے.الله پاک نے ہر نعمت سے اس ملک کو نوازا ہے کسی چیز کی کمی موجود نہیں ہاں اس ملک میں ناانصافی بھی ہوئی ہے قتل بھی ہوے ہیں اس کی عوام کو لہو لہان بھی کیا گیا،لوٹا بھی گیا لیکن یہ قصور پاکستان کا نہیں میرا اپ کا ہے.اپ کے سامنے ہے ماضی کے ان لوگوں کا انجام جنہوں نے اس وطن کو نقصان دینے کی کوشش کی تھی.

اس ملک کا وجود اسلام دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے اس لئے وہ ہر طریقہ آزماتے ہیں ہر چال چلتے ہیں کے اس ملک کو دنیا میں بدنام کیا جا سکے لیکن جس ملک کی بنیاد ہی لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ ہو اس کو کوئی نقصان پہنچا ہی نہیں سکتا ہے.ایک عام انسان کو اگر کسی چیز سے نقصان کا ڈر ہو تو وہ اس کے قریب بھی نہیں جاتا پھر وو کیا چیز تھی کے یہ دیکھنے کے باوجود کے دہلی سے جو ٹرین لاہور جارہی وہ لاشوں سے بھری ہوئی ا رہیں تھیں پھر وہ لوگ دوبارہ اس ٹرین پر بڑی تعداد میں سوار ہوتے تو کیا تھا یہ جذبہ بس جذبہ؟ نہیں وہ لوگ اس ملک کی قدر کو سمجھ گئے تھے جو ابھی تک ہمیں صحیح طرح سمجھ نہیں آئی.

آج جتنا نقصان اس ملک کو پہنچا ہے وہ ہندوستان یا امریکہ نے نہیں ہم نے خود پہنچایا ہے.سیاست پے ہم اپس میں لڑتے ہیں اور تو اور فوج کو بھی کچھ لوگ برا بول جاتے ہیں کبھی سوچا ہے آرمی کا کیا جاتا ہے وہ سرحد سے ہٹ گئے تو پتا نہیں کتنے ملک اپ کو دوبارہ غلام بنانے اور تباہ کرنے کی نیت سے تیار بیٹھے ہیں لیکن وو لوگ ھمارے لئے اپنی جان کو قربان کرتے وقت ذرا بھی نہیں سوچتے الله کا شکر ہے کے ھمارے پاس پاک آرمی ہے اور آئی ایس آئی ہے ہمیں فخر ہونا چاہیے کے ہم ارض پاکستان کے رہنے والے ہیں اور اپ سب کو جشن آزادی مبارک (پاکستان اور پاک آرمی زندہ باد)

Talha Wajid
About the Author: Talha Wajid Read More Articles by Talha Wajid: 29 Articles with 61771 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.