شادابی پاکستان شجرکاری مہم

قیام پاکستان کے بعد اِس دیس کو اپنے گھر کی طرح سدھارنے کی ذمہ داری سب پر تھی۔ لیکن پاکستان کے خیر خواہ جیسے ہی اِس جہان سے اُٹھتے چلے گئے۔ وطن جو اپنا گھر ہوتا ہے اِس کے ساتھ بیگانوں والا سلوک کیا جانا شروع ہو گیا۔ حکمران اشرافیہ نے اِس طرح ملک کے وسائل کو نوچا اور عوام کے ساتھ بے دری کے ساتھ سلوک کیا کہ جمہور کے دل و دماغ میں یہ بیٹھ گیا کہ کھاؤ پیو عیش کرو۔ یوں قیام پاکستان کے وقت جو جذبہ کارفرما تھا وہ تعمیر پاکستان کے لیے مفقود ہوتا گیا۔ اب حالت یہ ہے کہ جس کا جی چاہتا ہے وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے ۔ پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرتا ہے جب ذاتی مفادات قومی مفادات پر حاوی ہوجائیں تو پھر محمود اچکزئی کا نظریہ اور مودی کا نظریہ حکمران اشرافیہ کے دلوں کو بھاتا ہے۔ اِس گھٹن کے ماحول میں مصطفائی تحریک کے بانی جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری جو کہ عشق رسول ﷺ کی سرُخیل طلبہء تنظیم انجمن طلبہء اسلام کے مرکزی صدر بھی رہے ۔ اُنھوں پاکستانی قوم کے اندر یہ جذبہ جگایا کہ ملک بھر میں شجرکاری کی جائے یوں ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان کو یوم شادابی پاکستان کے طور پر منایا گیا۔ پورئے ملک میں پودئے لگائے گئے ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔
 
ڈاکٹر ظفر اقبال نوری ایک ایک ہستی کا نام ہے جنہوں نے پاکستان میں موجود لاکھوں انسانوں تک نبی پاک ﷺ کے عشق کا پیغام پہنچایا۔یوں میری عمر کے لوگ اِن کی بدولت قافلہ عشق و مستی انجمن طلبہء اسلام میں شامل ہوئے۔ مصطفائی تحریک پاکستان بھی سابقین انجمن طلبہ اسلام پر مشتمل دوستوں کی سماجی تحریک ہے۔ جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری گذشتہ دو دہائیوں سے امریکہ میں مقیم ہیں لیکن وطن عزیز کے ساتھ اُن کی محبت لازوال ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک میں درختوں کی کمی کو جس بُری طرح محسوس کیا گیا ہے اُس حوالے سے جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے مصطفائی تحریک پاکستان کے دوستوں کو پاکستان میں درخت لگانے کا ٹاسک دیا ہے۔ امریکہ میں مقیم جناب سید الطاف بخاری جو کہ ممتاز شاعر بھی ہیں اُنھوں نے بھی اِس مہم کے لیے بہت محنت کی۔ یوں جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری اور مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سعیدی نے وطن کی شادابی کے لیے شجرکاری کا مشن شروع کیا ہے۔مظہر سلیم حجازی بھی اِس ہر اول دستہ میں شامل ہیں۔ جاوید مصطفائی (سرگودہا) بھی انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انجمن طلبہء اسلام کے سابقین بالخصوص اِس مشن میں جناب ظفر اقبال نوری اور جناب غلام مرتضیٰ سعیدی کے دست و بازو بن گئے ہیں۔ شجرکاری مہم کو نعرہ یہ ہے کہ ہر پاکستانی اِس یوم آزادی پر ایک درخت لگائے۔ یوں انشا اﷲ یہ مہم جاری و ساری ہے۔ پوری قوم سے امید ہے کہ اپنے حال اور مستقبل کو بہتر بننے کے لیے درخت لگانے کی اِس قومی مہم میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ راقم کا تعلق بھی انجمن طلبہء اسلام اور مصطفائی تحریک سے رہا ہے راقم نے بھی جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لاہور بار ایسوسی ایشن کو بھی اِس عظیم مشن کا حصہ بنایا یوں وکلاء کے اندر شجر کاری کے فروغ کے لیے راقم نے بھی اپنا کام کیا۔ راقم کو لاہو ربار اسوسی ایشن نے کوارڈینٹر برائے شجر کاری مہم نامزدکیا ۔ شجرکاری مہم کے سلسلے میں عوامالناس میں شعور اُجاگرکرنے کے لیے ڈاکٹر ظفر اقبال نوری اور مصطفائی تحریک کے موجودہ صدر جناب غلام مرتضیٰ سعیدی ، انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر نعمان عبدالجبار، خواجہ خالد آفتاب، طاہر انجم، سید ارشد گیلانی، اویس مصطفائی، میاں شہزاد، اکرم قادری ،مسعود سیالوی، تنویر مصطفائی ڈاکٹر راشد رضا بہت سے مصطفائی رضا کاروں اور ڈائریکٹر پی ایچ اے نے مینار پاکستان لاہو ر میں پودے لگا کر اِس شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر ظفر ا قبال نوری نے شادابی پاکستان کے حوالے سے بہت خوبصورت نظم بھی تحریر کی
 

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 384335 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More