انڈے تو لگ بھگ سب کو ہی پسند ہوتے ہیں تاہم کیا آپ کو
معلوم ہے کہ صرف اس کی سفیدی بھی کتنی فائدہ مند ہے؟ یہ ایسے افراد کو بہت
زیادہ پسند ہوتی ہے جو مسلز بنانے اور ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ درحقیقت
انڈے کی سفیدی کسی سپرفوڈ سے کم نہیں، جس کے متعدد فوائد ہیں، ویسے تو زردی
بھی فائدہ مند ہے، تاہم اگر پسند نہیں تو صرف سفیدی سے بھی متعدد فائدے
حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہاں ڈان کے توط سے ایسے ہی چند فوائد درج ذیل ہیں جو
بتاتے ہیں کہ انڈوں کی سفیدی کا استعمال معمول کیوں بنانا چاہئے۔ |
دماغی افعال بہتر کرے
انڈوں کی سفیدی میں ایک جز کولین پایا جاتا ہے جو کہ اعصابی سگنل کو درست
طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اعصابی نظام کے افعال کے لیے بھی
مددگار ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر بچوں
کو روزانہ ایک انڈہ 6 ماہ تک کھلایا جائے تو ان کے دماغی افعال بہتر ہوتے
ہیں۔
|
|
مسلز بڑھائے
انڈوں کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی لیے مسلز بنانے کے لیے
بہترین ہے۔ ورزش یا ورک آﺅٹ کے ساتھ انہیں کھانا عادت بنانا مسلز کو تیزی
سے بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ تھکاوٹ دور کرکے جسمانی دفاعی نظام کو
بھی بہتر کرتی ہے۔
|
|
موٹاپے سے نجات
چونکہ یہ سفیدی غذائیت کے لحاظ سے بہترین ہے، اسی لیے موٹاپے سے لڑنے میں
بھی مدد دیتی ہے۔ یہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے اچھا آپشن ہے اور اس میں
چربی اور کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے
رکھتی ہے۔
|
|
ہڈیاں مضبوط کرے
انڈوں کی سفیدی میں کیلشیئم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی چیز اسے
ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین بناتی ہے۔ اسے کھانا عادت بنالینا ہڈیوں کو
مضبوط بنانے کے ساتھ ہڈیوں کے بھربھرے پن اور فریکچر کے خطرے کو کم کرتا ہے،
اسی طرح یہ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
|
|
بلڈ پریشر صحت مند سطح میں رکھنے میں
مددگار
انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اسے صحت
مند سطح پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم ایسا جز ہے جو دل اور ہڈیوں کی
صحت کے ساتھ ان کے افعال میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انڈوں کی
سفیدی میں ایک جز آر وی پی ایس ایل موجود ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کی سطح
کو کم کرتا ہے۔
|
|