گیرٹ ویلڈرز اور مسلم نوجوان

 پارٹی فار فریڈم کے سربراہ اور ہا لینڈ کے رکن پارلیمنٹ ملعون گیرٹ ویلڈرز نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے 10نومبر 2018 کو ڈچ پارلیمنٹ کی عمارت میں پیغمبراسلام ﷺکے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے کا اعلان کیاہے ،جس کی منظوری نیدر لینڈ کی انسداد دہشتگردی ایجنسی نے دے کر سیکورٹی کی ذمہ داری اٹھا لی ہے اور ڈچ حکومت نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ اسے سوشل میڈیا پر اور براہ راست بھی نشر کیا جائے گا۔

اس میں دو رائے نہیں کہ جہاں یہ آزادی اظہار رائے کے نام پر غیر مہذب اور غیر معقول اقدام ہے وہیں یہ پوری دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور مشتعل کرنے کے مترادف ہے ،محمد عربی ﷺ کاہر امتی اس اعلان پر رنجیدہ اور غم و غصہ کی کیفیت سے دوچار ہے،اس کے ردعمل میں پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےمسلمانوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اورہمیشہ کی طرح طلبہ برادری بلخصوص مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا اورجمعہ 17 اگست 2018 کو یوم احتجاج منایا ،اس سلسلہ میں کراچی ،لاہور ،پشاوراورمانسہرہ کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے نماز جمعہ کے بعد آبپارہ میں" ختم نبوت زندہ با دطلبہ احتجاجی ریلی" کا انعقاد کیا ،جس کی منزل ہالینڈ ایمبیسی تک جا کر اپنااحتجاج ریکارڈ کروانا اور اپنے مطالبات متعلقہ اداروں کے سامنے پیش کرنا تھی ،مگر جہاں احتجاجی ریلی کے شرکاء میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا ،وہیں اس ریلی میں اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ،اے ٹی ائی ،اسلامی جمیعت طلبہ ،تحریک لبیک سمیت دیگر سٹوڈنٹس تنظیمیں بھی شامل ہوتی گئیں ،احتجاجی ریلی کے شرکاء نے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہوکر دھرنا دے دیا ،جس کے نتیجہ میں ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات اور مطالبات کےحوالے سے رابطہ کیا ،جن میں ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس،ڈی سی اسلام آباداورپولیس کے اعلیٰ افسران شامل تھے ،جب کہ مظاہرین کی طرف سے محسن خان ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان کی قیادت میں شہیر سیالوی (اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ )ملک مظہر جاوید (ایم ایس او پاکستان)شہزاد عباسی (ایم ایس او پاکستان)منہاس ایڈوکیٹ (تحریک لبیک ) وقاص خان(اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ )نے اپنے چار نکاتی مطالبات پیش کئے ،چھ گھنٹے تک جاری طویل مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان او ائی سی اجلاس طلب کرکے تمام مسلم ممالک سے ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کروانے کی کوشش کرے گی ، حکومت پاکستان ڈچ حکومت سے باضابطہ احتجاج کرے گی ،ان کے سفیر کو نوٹس جاری کیا جائےگا اوراسمبلیوں میں اس حوالے سے قرار دادلائی جائے گی۔

طلبہ کے اس جذبہ ایمانی کا ہی اثر ہے کہ صرف تین دنوں میں پاکستان کی قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کے اس مذموم اقدام کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظوری کی گئیں ہیں ،قومی اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ" ہالینڈ کی جانب سے شائع کیے گئے گستاخانہ خاکے انتشار پھیلانے کی کوشش ہیں اور یہ مذموم حرکت دہشت گردی کے مترادف ہے"۔
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے وژن اور کردار سے یہ ثابت کیا کہ وہ بلا کسی مسلکی تعصبات و تفریق کے ناموس رسالت ﷺ کے لیے پاکستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوربلاشبہ اکابرین تحریک ختم نبوت ﷺ امیر شریعت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور محدث اکبر مولانا یوسف بنوری رحمھماکی جدوجہد کے حقیقی وارث یہی محب وطن نوجوان ہیں ۔ایم ایس او پاکستان نے ہر ایسے موقع پراپنے ذمہ ادارانہ کردار کو نبھاتے ہوئے نوجوانوں کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچایا ہے اورآج بھی اس نازک موقع پر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اس امر کو ضروری سمجھتی ہے کہ ہمیں حکومتی سطح پر نیدرلینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈچ کمپنیوں کی تمام مصنوعات پر پابندی عائد کرنی چاہیے ،اسلامی ممالک کو "اسلامی تعاون تنظیم" کا فوری اجلاس طلب کرکے مقدس شخصیات بالخصوص پیغمبرِ اسلام اور شعائرِاسلام کی توہین کے تسلسل کی روک تھا م کے لیے جامع پالیسی تشکیل دینی چاہیے اور عالمی برادری کو بین الاقوامی سطح پر کسی بھی مذہب کی مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے قانون سازی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ،انتہا پسند ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈرزجیسے افراد کے خلاف عالمی سطح پر سزاوں کا اجراء کروانے میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سےقانون سازی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بصورت دیگر ہر ایسے عمل کا ردعمل عامر چیمہ شہید جیسےمسلم نوجوانوں میں ظاہر ہونا بالکل واضح ہے ،جسے ہر مسلمان حیات جاوداں کا درجہ دیتا ہے ۔

جب کہ بحیثیت مسلمان ہمیں پیغمبر اسلام ،انسانیت میں سب سے اعلیٰ و ارفع ،سراجاً منیراً ،احمد مجتبیٰ ،خاتم الانبیاء ،سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کی سیرت و کردار کو نہ صرف پوری دنیا میں عام کریں بلکہ اپنے عمل و کردار میں لاتے ہوئے باطل کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں ۔

Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 251548 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More